• صارفین کی تعداد :
  • 8935
  • 7/14/2009
  • تاريخ :

شیراز یونیورسٹی

شیراز یونیورسٹی

شیراز یونیورسٹی ایران کی ایک معروف یونیورسٹی ہے ۔ اس کی بنیاد سن  1946 ء میں  "جونیر کالج آف ہیلتھ "  کی تاسیس کے ساتھ عمل میں آئی ۔ اس ادراے کے قیام کا مقصد  صحت  کے شعبے میں طالب علموں کو تربیت دینا تھا ۔ 1949 ء میں اس ادراے کو میڈیکل کالج کا  درجہ دے دیا گیا ۔  1953 ء میں اسی ادارے کے اندر" نمازی سکول آف نرسنگ"  اور پھر 1956 ء میں زراعت ، آرٹس اور سائنس کے مختلف شعبوں کا افتتاح کر دیا گیا ۔ شیراز یونیورسٹی کو  انقلاب اسلامی ایران سے پہلے " پہلوی یونیورسٹی " کہا  جاتا تھا ۔ 1954 ء میں جب  یہاں پر کالج آف انجینرنگ اور کالج آف ویٹرنری سائنسز کا قیام عمل میں آیا تو اس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ۔ اس یونیورسٹی میں ڈینٹل کالج کا قیام  1969 ء میں عمل میں آیا   پھر  اسی سال ہی جونیر کالج آف الیکٹرانکس اور لاء کالج کا قیام عمل میں آیا ۔

انقلاب اسلامی ایران کے بعد 1980 ء  میں  انقلابی کونسل کا  قیام عمل میں آیا اور  یونیورسٹی کے نظم ونسق میں بہتری لائی گئی ۔ اس وقت یونیورسٹی میں مندرجہ ذیل ادارے کام کر رہے ہیں ۔

 

ادارے کا نام  تاسیس کا سال
سکول آف ایگریکلچر   1955 ء
سکول آف سائنسز 1955ء
سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہومینیٹیز 1955ء
سکول آف انجینرنگ 1964 ء
سکول آف ویٹرنری  میڈیسن 1969 ء
سکول آف الکٹرونک ٹیکنالوجی  1969ء
اسکول آف ایجوکیشن 1977 ء
اسکول آف لاء   1977ء
 جونیر ایگریکلچڑ کالج  آف داراب  1986 ء
اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹکچر 1994ء
نارنجستان میوزیم 1966ء
جیو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ  1969 ء
کمپیوٹر سنٹر 1970 ء
ایگریکلچر ریسرچ سنٹر 1973 ء
پاپولیشن سینٹر 1973ء
مرکز شمسی توانائی 1974ء
میوزیم آف نیچرل ہسٹری اینڈ ٹیکنالوجی 1974ء
سینٹر  فار اٹامک ریڈی ایشن  1977ء

  

شیراز یونیورسٹی  کی ویب سا‏ئٹ : https://www.shirazu.ac.ir


متعلقہ تحریریں:

مسجد امیر چخماق (نئی جامع مسجد) یزد

ایران کا صوبہ  مازندران

عالی قاپو

تاج کیانی