• صارفین کی تعداد :
  • 6664
  • 9/29/2009
  • تاريخ :

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات ( 43)

امیرالمؤمنین علیہ السلام

قول نمبر43 :

آپ نے خباب ابن الارت کے بارے میں فرمایا .خدا خباب ابن الارت پر رحمت اپنی شامل حال فرمائے وہ اپنی رضا مندی سے اسلام لائے اور بخوشی ہجرت کی اور ضرورت بھر قناعت کی اور اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر راضی رہے اور مجاہد انہ شان سے زندگی بسر کی .

تشریح :

 حضرت خباب ابن الارت پیغمبر (ص)  کے جلیل القدر صحابی اور مہاجرین اولین میں سے تھے .انہوں نے قریش کے ہاتھوں طرح طرح کی مصیبتیں اٹھائیں .چلچلاتی دھوپ میں کھڑے کئے گئے آگ پر لٹائے گئے .مگر کسی طرح پیغمبر اکرم کا دامن چھوڑنا گوارا نہ کیا .بدر اور دوسرے معرکوں میں رسالت مآب کے ہمرکاب رہے .صفین و نہروان میں امیرالمومنین علیھ السّلام کا ساتھ دیا.مدینہ چھوڑ کر کوفہ میں سکونت اختیار کر لی تھی .چنانچہ یہیں پر 37برس کی عمر میں 93 ئھ میں انتقال فرمایا .نماز جنازہ امیرالمومنین علیھ السّلام نے پڑھائی اور بیرون کوفہ دفن ہوئے اور حضرت نے یہ کلمات ترحم ان کی قبر پر کھڑے ہو کر فرمائے .

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (35،36،37)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (32،33،34)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (31)