سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

جاری پانی
1.جاری پانی وہ ہے جو زمین سے پھوٹ کر زمین پر بہہ رہا ہو جیسے کہ چشمہ اور نہر کا پانی۔
2. جاری پانی اگرچہ کر سے تھوڑا ہی کیوں نہ ہو جب تک نجاست کے لگنے سے اس کابُو، رنگ اور ذائقہ تبدیل نہ ہو وہ پاک ہے۔
3.جب جاری پانی میں نجاست پڑجائے تو اس پانی کا صرف وہی حصّہ نجس ہوگا کہ جس کا رنگ، بو اور ذائقہ نجاست کی وجہ سے بدل گیا ہو اور وہ حصّہ جو چشمے سے متصل ہو اگرچہ کُر سے کم ہی کیوں نہ ہو پاک ہے اور نہر کا وہ پانی جو بمقدار کُر ہو یا اس پانی کے ذریعہ سے جو کہ متغیر نہیں ہوا چشمہ کے پانی کے ساتھ متصل ہو پاک ہوگا ورنہ نجس۔
4. وہ چشمہ جس کا پانی جاری نہیں لیکن اس طرح ہے کہ اگر اس سے پانی نکال لیا جائے تو اندر سے پانی نکل تا ہے تو وہ جاری پانی والا حکم رکھتا ہے یعنی اگر اس میں نجاست پڑجائے تو جب تک اس کا رنگ بُو اور ذائقہ نجاست کی وجہ سے متغیّر نہ ہو وہ پاک ہوگا۔
5. وہ پانی جو کنارے پر کھڑا ہے اور نہر کے جاری پانی سے متصل ہے جاری پانی کا حکم رکھتا ہے۔
6. وہ چشمہ جو سردی میں پھوٹتا اور گرمی میں خشک ہوجاتا ہے جب تک اس سے پانی پھوٹ رہا ہے وہ جاری کا حکم رکھتا ہے۔
7. حمام کے حوض کا پانی اگرچہ کُر سے کم ہو مثل ب جاری ہے لیکن بنابر احتیاط واجب اس کا اس خزانے کے ساتھ جو کُر کے برابر ہو یا اس حوض کے ساتھ جو کُر ہے، متصل ہونا لازم ہے۔ اس کا حکم جاری ہے۔
8. حمام کے نلوں کا وہ پانی جو ٹونٹیوں اور فواروں سے گرتا ہے اگر کُر کے ساتھ متصل ہو تو جاری پانی کا حکم رکھے گا۔ اسی طرح گھروں کے نل اگر کُر سے متصل ہوں تو کُر والا حکم رکھتے ہیں۔
9.وہ پانی جو زمین پر بہہ رہا ہے لیکن زمین سے نہیں پھوٹ رہا جب کُر سے کم ہو اور اس میں نجاست پڑ جائے تو نجس ہوگا اور اگر اوپر سے نیچے کی طرف زور سے پڑے اور نچلے حصّے سے نجاست لگے تو اُوپر والا حصہ نجس نہیں ہوگا۔