سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
قبلہ خانہ کعبہ ہے جو مکہ معظمہ میں ہے اور اس کے روبرو نماز پڑھی جائے۔ البتہ وہ شخص جو دور ہے اگر اس طرح کھڑا ہو کہ لوگ کہیں قبلہ رخ نماز پڑھ رہا ہے تو کافی ہے اور یہی حکم ہے دوسرے ان امور کا جنہیں قبلہ رخ انجام دینا ہے مثلاً جانوروں کو ذبح کرنا۔
2
جو شخص نماز واجب کھڑے ہو کر پڑھ رہا ہو وہ اس طرح کھڑا ہو کہ لوگ کہیں یہ قبلہ رخ کھڑا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ اس کے گھٹنے اور اس کے پاں کے کنارے قبلہ رخ ہوں۔
3
جو شخص بیٹھ کے نماز پڑھ رہا ہو اگر وہ معمول کے مطابق نہیں بیٹھ سکتا اور بیٹھتے وقت پاں کے تلوے زمین پر لگائے ہوئے ہیں تو اسے چاہیئے کہ بوقت نماز اس کا چہرہ شکم اور سینہ قبلہ رخ ہوں اور یہ ضروری نہیں کہ اس کی پنڈلیاں قبلہ رخ ہوں۔
4
جو شخص بیٹھ کر نماز نہیں پڑھ سکتا اسے چاہیئے کہ حالت نماز میں داہنی کروٹ اس طرح لیٹے کہ اس کے بدن کا اگلا حصہ قبلہ رو ہو اور اگر ممکن نہ ہو تو بائیں کروٹ اس طرح لیٹے کہ اس کے بدن کا اگلا حصہ قبلہ رو ہو اور اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو وہ اس طرح چت لیٹے کہ اس کے پاں کے تلوے قبلہ رو ہوں۔
5
نماز احتیاط اور بھولے ہوئے سجدہ و تشہد کو قبلہ رو بجالائے اور سجدہ سہو میں احتیاط مستحب یہی ہے۔
6
مستحبی نماز چلتے ہوئے اور سواری پر پڑھی جاسکتی ہے اور اگر ان دو حالات میں نماز مستحب پڑھے تو قبلہ رخ ہونا ضروری نہیں۔
7
جو شخص نماز پڑھنا چاہتا ہے تو وہ قبلہ تلاش کرنے کی کوشش کرے یہاں تک کہ یہ یقین کرلے کہ قبلہ کس طرف ہے اور دو عادل گواہوں کے کہنے پر جو حسی علامات سے گواہی دے رہے ہیں یا اس شخص کی بات پر جو قواعد علمی کی رو سے قبلہ کو پہچانتا ہے اور محل اطمینان ہے عمل کرسکتا ہے اور اگر یہ چیزیں ممکن نہ ہوں تو اس گمان پر جو مسلمانوں کی مسجد کے محراب یا ان کی قبروں یا کسی اور ذریعے سے پیدا ہوجائے عمل کرسکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر کسی فاسق یا کافر کے کہنے پر جو قواعد علمی سے قبلہ کو پہچانتا ہے قبلہ کے متعلق گمان پیدا ہوجائے تو کافی ہے۔
8
جو شخص قبلہ کے متعلق گمان رکھتا ہے اگر وہ اس سے زیادہ قوی گمان پیدا کرسکتا ہے تو وہ اپنے موجودہ گمان پر عمل نہ کرے مثلاً اگر مہمان، میزبان کے کہنے پر قبلہ کے متعلق گمان پیدا کرے لیکن دوسرے راستے سے اس سے زیادہ قوی گمان پیدا ہوسکتا ہے تو میزبان کی بات پر عمل نہ کرے۔
9
اگر قبلہ معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ نہ ہو یا باوجود کوشش کرنے کے اس کا گمان کسی ایک طرف نہیں جاتا تو اگر وقت نماز وسیع ہے تو وہ چار نماز چاروں طرف پڑھے اور اگر چار نمازوں کے لئے وقت نہیں تو جتنا وقت ہے اتنی نمازیں پڑھے مثلاً اگر صرف ایک نماز کا وقت ہے تو صرف ایک ہی نماز جس طرف چاہے پڑھے اور اسے چاہیئے کہ نمازیں اس طرح پڑھے کہ اسے یقین ہوجائے کہ ایک نماز یقیناً قبلہ رخ ہوگئی ہے یا اگر قبلہ سے کچھ ہٹ کر بھی تھی تو بھی قبلہ کی دائیں یا بائیں طرف تک نہیں پہنچی۔
10
اگر اسے یقین یا گمان ہو کہ قبلہ ان دو اطراف میں سے ایک طرف ہے تو دونوں طرف نماز پڑھے۔ البتہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ گمان والی صورت میں چاروں طرف نماز پڑھے۔