سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
اگر دو شخص آپس میں شراکت کرناچاہیں تو اگر ہر ایک اپنے مال کا کچھ حصہ دوسرے کے مال کے ساتھ اس طرح ملادے کہ ایک کی دوسرے سے تشخیص نہ ہوسکے اور عربی یا کسی اور زبان میں شرکت کا صیغہ پڑھ لیں یا کوئی اور کام کریں کہ جس سے معلوم ہو کہ ہر ایک دوسرے کا شریک ہونا چاہتا ہے توان کی شرکت صحیح ہے۔
2
اگر چند آدمی اپنے کام کی مزدوری میں ایک دوسرے کے شریک ہوجائیں مثلاً مالش کرنے والے یہ قرار داد پاس کریں کہ جتنی مزدوری لیں گے اس کو آپس میں تقسیم کریں گے تو ان کی شرکت صحیح نہیں۔
3
اگر دو آدمی ایک دوسرے سے شرکت کریں کہ ہر ایک اپنے اعتبار پر جنس خریدے اور اس کی قیمت ہر ایک اپنے ذمہ لے لیکن جو جنس ہر ایک نے خریدی ہے اس میں اور اس کے استفادہ میں ایک دوسرے کے شریک ہوں تو وہ صحیح نہیں البتہ اگر ایک دوسرے کو وکیل کرے کہ وہ جنس اس کے لئے ادھار پر لے اور پھر ہر شریک جنس کو اپنے اور اپنے شریک کے لئے خریدے کہ دونوں مقروض ہوں تو شرکت صحیح ہے۔
4
جو اشخاص عقد شرکت میں شرط کریں کہ جو شخص کام کرتا ہے یا دوسرے شریک کی نسبت زیادہ کام کرتا ہے وہ زیادہ نفع لے گا یا یہ شرط کریں کہ جو شخص کام نہیں کرتا یا تھوڑا سا کام کرتا ہے اسے زیادہ نفع دیا جائے گا تو انہیں اپنی شرط پر عمل کرنا چاہئیے۔
5
اگر عقد شرکت میں شرط کریں کہ جو شخص کام کرتا ہے یا دوسرے شریک کی نسبت زیادہ کام کرتا ہے وہ زیادہ نفع لے گا یا یہ شرط کریں کہ جو شخص کام نہیں کرتا یا تھوڑا سا کام کرتا ہے اسے زیادہ نفع دیا جائے گا توا نہیں اپنی شرط پر عمل کرنا چاہیے۔
6
اگر قرارداد ہو کہ تمام نفع ایک ہی شخص لے گا تو صحیح نہیں البتہ اگر یہ قرار دا د ہو کہ تمام ضرر یا اس کی اکثر مقدار ان میں سے ایک اٹھائے گا تو شرکت اور قرارداد دونوں صحیح ہیں۔
7
اگر یہ شرط نہ کریں کہ ایک شریک زیادہ اٹھائے گا تو ان کا سرمایہ برابر ہو تو نفع و نقصان بھی برابر کا ہوگا اور اگر ان کا سرمایہ برابر برابر نہیں تو نفع بھی اس کی نسبت سے انہیں تقسیم کرنا چاہیے مثلاً اگر دو آدمی شرکت کریں اور ایک سرمایہ دوسرے سے دوگنا ہے تو اس کا حصہ بھی نفع و نقصان میں اس کے حصہ سے دگنا ہوگا چاہے دونوں ایک جیسا کام کریں یا ایک تھوڑا کام کرے یا بالکل کام نہ کرے۔
8
اگر عقد شرکت میں یہ شرط کریں کہ دونوں مل کر خرید و فروخت کریں یا ہر ایک علیحدہ معاملہ کرے یا ان میں سے صرف ایک ہی شخص معاملہ کرے تو انہیں اپنی قرار داد پر عمل کرنا چاہیے۔
9
اگر یہ معین نہ کریں کہ کون سرمایہ کے ساتھ خرید و فروخت کرے تو ان میں سے کوئی بھی دوسرے کی اجازت کے بغیر اس سرمایہ سے معاملہ نہیں کرسکتا۔
10
وہ شریک کہ سرمایہ شرکت کا اختیار جس کے ہاتھ میں ہے۔ اسے چاہیے کہ قرار اداد شرکت کے مطابق عمل کرے مثلاً اگر اس سے قرار داد یہ ہے کہ وہ ادھار پر خریدے یا نقد بیچے یا جنس کسی خاص جگہ سے خریدے تو اس کو اس قرار داد پر عمل کرنا چاہیے اور اگر اس سے کوئی قرار داد نہ کی گئی ہو تو اس کو ایسا لین دین کرنا چاہیے جو شرکت کے لئے مضر نہ ہو اور معاملات کو بطور متعارف انجام دے مثلاً اگر معمول یہ ہے کہ نقد بیچے یا مال شرکت سفر میں ساتھ نہ لے جائے تو وہ اسی طرح عمل کرے اور اگر معمول یہ ہے کہ ادھار پردے یا مال سفر میں ساتھ لے جائے تو اسی طرح عمل کر سکتا ہے۔