سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
مرد کا نامحرم عورت کے بدن پر نظر کرنا چاہے لذت کی نیت سے ہو یا بغیر اس کے، حرام ہے ۔ اور اس کے چہرہ اور ہاتھوں کی طرف نظر کرنا اگر لذت کی نیت سے ہو تو حرام ہے اور احتیاط واجب ہے کہ بغیر قصد لذت کے بھی نہ دیکھے اور اسی طرح عورت کے لئے بجز ہاتھ و چہرہ مرد کے بدن کو دیکھنا حرام ہے اور نابالغ لڑکی کے چہرے، بال اور بدن کی طرف اگر قصد لذت سے نہ ہو اور یہ ڈر بھی نہ ہو کہ دیکھنے کی وجہ سے کسی حرام میں مبتلا ہوگا تو دیکھنے میں کوئی اشکال نہیں البتہ بناء بر احتیاط جو اعضاء ران اور شکم کی طرح ہیں کہ جنہیں معمولاً چھپایا جاتا ہے ان کی طرف نگاہ نہ کرے۔
2
اگر انسان بغیر قصد لذت کافروں کے بدن کے اس حصے پر کہ جسے وہ معمولاً نہیں چھپاتی ہیں، نگاہ کرے تو اگر حرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہیں ہو تو کوئی اشکال نہیں رکھتا۔
3
عورت کو چاہیے کہ وہ اپنا بدن اور بال نامحرم مرد سے چھپائے بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ اپنا بدن اور بال ایسے لڑکے سے بھی چھپائے جو اگرچہ بالغ نہیں ہوا لیکن اچھی بری چیز کی تمیز رکھتا ہے اور اس کی عمر اس حد تک پہنچی ہوئی ہے کہ شہوانی نگاہیں اس پر پڑسکتی ہیں۔
4
دوسرے کی شرمگاہ کی طرف دیکھنا حرام ہے اگرچہ شیشہ، آئینہ اور صاف پانی و غیرہ کے واسطے سے ہی کیوں نہ ہو اور احتیاط واجب یہ ہے کہ ممیز بچہ کی شرمگاہ کی طرف بھی نہ دیکھیں البتہ بیوی شوہر ایک دوسرے کے تمام بدن کو دیکھ سکتے ہیں۔
5
وہ مرد و عورت جو کہ ایک دوسرے کے محرم ہیں اگر قصد لذت نہ رکھتے ہوں تو شرمگاہ کے علاوہ ایک دوسرے کے پورے جسم کو دیکھ سکتے ہیں۔
6
مرد قصد لذت سے دوسرے مرد کے جسم کو نہ دیکھے اور عورت کے لئے بھی لذت کی نیت سے دوسری عورت کی طرف دیکھنا حرام ہے۔
7
کسی نامحرم عورت کا فوٹو لینا مرد کے لئے حرام نہیں البتہ اگر فوٹو لینے کے لئے مجبور ہو کہ کوئی اور فعل حرام انجام دے مثلاً اس کے ہاتھ اس کے بدن پر رکھے تو پھر اس کا فوٹو نہ لے اور اگر نامحرم عورت کو پہچانتا ہے تو اگر وہ عورت بے پردہ نہ ہو تو اس کا فوٹو نہ دیکھے۔
8
اگر مجبوری کی حالت میں عورت کسی عورت کو یا شوہر کے علاوہ کسی اور مرد کو حقنہ کرے یا اس کی شرمگاہ کو دھوئے تو کوئی چیز اسے اپنے ہاتھ پر لپیٹ لینی چاہیے تاکہ اس کا ہاتھ مرد کی شرمگاہ تک نہ پہنچے اور یہی حکم ہے اگر مرد کسی دوسرے مرد یا اپنی بیوی کے علاوہ کسی عورت کا حقنہ کرے یا اس کی شرمگاہ کو دھوئے۔
9
اگر مرد نامحرم عورت کے علاج کرنے کے لئے مجبور ہو کہ اس کو دیکھے اور اس کے بدن کو ہاتھ لگائے تو کوئی اشکال نہیں، البتہ اگر صرف دیکھنے سے علاج کر سکتا ہے تو ہاتھ نہ لگائے اور اگر صرف ہاتھ لگانے سے علاج کر سکے تو اس کی طرف نہ دیکھے۔
10
اگر انسان کسی کا علاج کرنے کے لئے مجبور ہو کہ اس کی شرمگاہ کو دیکھے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کے مد مقابل آئینہ رکھ کر اس کی طرف نگاہ کرے اور اگر خود شرمگاہ کو دیکھنے سے کوئی چارہ کار نہ ہو تو پھر اس کی طرف دیکھنے میں کوئی اشکال نہیں۔