سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
جو اشخاص رشتہ داری کی بنا پر کسی کا ترکہ لے سکتے ہیں ان کے تین طبقے ہیں:
پہلا طبقہ :
مرنے والے کے ماں باپ اور اولاد نہ ہونے کی صورت میں اولاد کی اولاد جتنے نیچے چلے جائیں تو جو میت کے زیادہ قریب ہوگا وہ اس کا ترکہ لے گا اور اس طبقے کا جب تک ایک فرد بھی موجود ہے دوسرے طبقے والے ارث نہیں لے سکتے۔
دوسرا طبقہ :
دادا اور نانا یا اس کا باپ جتنا اوپر چلے جائیں اور دادی اور نانی اور اس کی ماں جتنا اوپر چلے جائیں۔ بہن اور بھائی اور بہن بھائی جب موجود نہ ہوں تو ان کی اولاد میں سے جو میت کے زیادہ قریب ہو وہ ترکہ لے گا اور جب تک اس طبقے کا ایک آدمی بھی موجود ہو تیسرے طبقے والے ارث نہیں لے سکیں گے۔
تیسرا طبقہ :
چچا پھوپی ماموں اور خالہ جتنا اوپر چلے جائیں اور ان کی اولاد جتنا نیچے چلی جائیں اور جب تک چچوں ، پھوپھیوں ، مامو وں یا میت کے خالاوں میں سے کوئی زندہ ہے ان کی اولاد میراث نہیں لے سکے گی البتہ اگر مرنے والے کا باپ کی طرف سے چچا اور ماں باپ دونوں کی طرف چچا زاد بھائی موجود ہے اور ان دو کے علاوہ کوئی وارث نہیں ہے تو ماں باپ کی طرف سے چچاکے بیٹے کو میراث ملے گا اور باپ کی طرف سے چچا کو نہیں ملے گا۔
2
اگر خود میت کے چچا، پھوپی، ماموں، خالہ، ان کی اولاد اور اولاد در اولاد نہ ہوں تو میت کے ماں، باپ کے چچا، پھوپی، ماموں اور خالہ میراث لیں گے اور اگر یہ بھی نہ ہوں تو ان کی اولاد ترکہ لے گی اور اگر وہ بھی نہ ہوں تو میت کے دادا، دادی اور نانا، نانی کے چچا، پھوپی، ماموں اور خالہ اور اگر وہ بھی نہ ہوں تو ان کی اولاد میراث لے گی۔
3
بیوی، شوہر اس تفصیل کے ساتھ جو بعد میں بیان کی جائے گی۔ ایک دوسرے کے وارث بنیں گے۔