سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
قرآن، انگوٹھی اور میت کی تلوار اور لباس کہ جسے پہن چکا ہے یا پہننے کے لئے سلوا چکا ہے اگرچہ ابھی تک پہنے نہ ہوں وہ سب اس کے بڑے بیٹے کا مال ہیں اور اگر مرنے والے کے پاس یہ چار چیزیں ایک سے زیادہ ہوں مثلاً دو قرآن یا دو انگھوٹھیاں ہیں تو اگریہ اس کے استعمال میں تھیں یا استعمال کے لئے مہیا کی گئی تھیں تو بھی بڑے بیٹے کا مال ہیں۔
2
اگر میت کے بڑے بیٹے ایک سے زیادہ ہوں مثلاً اس کی دو بیویوں سے بیک وقت دو بیٹے پید ا ہوئے ہوں تو وہ لباس، قرآن، انگوٹھی اور میت کی تلوار آپس میں مساویانہ طور پر تقسیم کرلیں۔
3
اگر میت مقروض ہو تو اگر اس کا قرض اس کے مال کے برابر یا اس سے زیادہ ہے تو چار چیزیں بھی جو کہ بڑے بیٹے کے ساتھ مختص ہیں اور گزشتہ مسئلہ میں بیان ہوچکی ہیں قرض میں دی جائیں اور اگر قرض مال سے تھوڑا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ ان چار چیزوں میں سے بھی جو بڑے بیٹے کو مل رہی ہیں نسبت کے ساتھ قرض ادا کیا جائے۔ مثلاً اگر مرنے والے کا سارا مال ساٹھ روپے کے برابر ہے اور ان میں سے بیس روپے کے برابر وہ چیزیں ہیں جو بڑے بیٹے کے ساتھ مختص ہیں اور تیس روپے کا مقروض ہے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ بڑا بیٹا دس روپے کی مقدار ان چار چیزیں سے قرض کے سلسلے میں دے۔
4
مسلمان کافر سے میراث پاتا ہے البتہ کافر اگرچہ مرنے والے کا باپ یا بیٹا ہی کیوں نہ ہو وہ اس مسلمان کا میراث نہیں لے سکتا۔
5
اگر کوئی شخص اپنے رشتہ داروں میں سے کسی ایک کو جان بوجھ کر ناحق قتل کردے تو وہ اس سے میراث نہیں پائے گا۔ البتہ اگر غلطی سے ایسا کرے مثلاً اس نے فضا میں پتھر پھینکا اور اتفاق سے اس سے اس کے کسی ایک رشتہ دار کو جا لگا اور اسے قتل کردیا تو اس سے میراث پائے گا البتہ دیت قتل میں سے میراث نہیں لے گا۔
6
جس وقت میراث تقسیم کرنے لگیں تو اگر میت کا بچہ شکم مادر میں ہو اور اس کے طبقہ میں اور وارث بھی موجود ہوں مثلاً اولاد اور ماں باپ تو اس بچہ کے لئے جو شکم مادر میں ہے جو اگر زندہ پیدا ہوا تو میراث لے گا۔ دو بیٹوں کا حصہ الگ کرکے رکھ دیا جائے البتہ احتمال ہو کہ دو سے زیادہ بچے شکم مادر میں ہیں مثلاً احتمال ہو کہ عورت کے شکم میں تین بچے موجود ہیں تو تین بچوں کا حصہ الگ کیا جائے۔ اب اگر ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہو ان دونوں کے حصہ سے بچا ہوا مال ورثا اپنے درمیان تقسیم کرلیں گے۔