سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
اگر بھیڑ بکری یا دوسرے جانوروں کو ان مشینوں کے ذریعے ذبح کریں جو آج کل بعض شہروں میں مرسوم ہیں تو وہ حرام نجس اور مردار ہوجائیں گے اور ان کی خرید و فروخت جائز نہیں رہے گی اور بیچنے والا خریدار کی رقم کا ضامن ہوگا۔ چاہے بجلی کا بٹن مسلمان کھولے اور وہ تکبیر بھی کہے اور جانور بھی قبلہ رخ ہو اور اس کے حلقوم کو کاٹے یا ایسا نہ ہو چہ جائیکہ اگر ان امور کی رعایت نہ کی گئی ہو البتہ وہ گوشت جو مسلمانوں کے بازار میں فروخت ہوتا ہے اور یہ احتمال ہوکہ شرعی طور پر ذبح کیا گیا ہوگا تو وہ حلال اور اس کی خرید و فروخت جائز ہے۔
2
وہ گوشت یا ذبح شدہ مرغ جو بلاد کفر سے آتے ہیں وہ نجس حرام اور مردار کا حکم رکھتے ہیں مگر یہ کہ ثابت ہوجائے کہ انہیں شرعی طور پر ذبح کیا گیا ہے۔
3
ریڈیو اور ٹلیویژن جو منافع عقلائی رکھتے ہیں اور اسلامی نظریے کے لحاظ سے حرام منافع بھی ان میں ہیں تو ان سے حلال قسم کے منافع حاصل کرنا جائز ہے ۔ مثلاً ریڈیو سے خبریں اور مواعظ اور ٹیلیویژن سے حلال چیزیں تعلیم و تربیت صحیح کے لئے دکھانا یا کارخانے اور عجائبات بحر و بر دکھانا البتہ حرام چیزیں مثلاً گانے اور موسیقی اور بری چیزوں کی اشاعت کرنا مثلاً خلاف اسلام قوانین کا نشر خائن و ظالم کی مدح اور باطل کی ترویج کرنا اور ایسی چیزیں دکھانا جو لوگوں کے اخلاق کو خراب اور ان کے عقائد کو متزلزل کرتی ہیں حرام اور گناہ ہیں۔
4
چونکہ ان آلات کا استعمال وجہ حرام پر شائع اور رائج ہے ایسا کہ ان کا استعمال حلال تقریباً غیرمقصود ہوگیا ہے۔ لہذا میں ان کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دیتا مگر ان اشخاص کو کہ جو بالکل غیر شرعی طور پر انہیں استعمال نہ کریں اور کسی اور کو بھی غیر مشروع طریقہ پر استعمال نہ کرنے دیں۔