سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

مسلمان عورت کا بہائی فرقے کے مرد سے شادی کرنے کا کیا حکم ہے۔
بہائی گمراہ فرقے سے ازدواج کرنا باطل ہے۔
کیا اداروں میں کام کرنے والوں کی پنشن ان کی میراث کی طرح فوت ہونے کے بعد تمام ورثا میں تقسیم ہوگی یا نہیں۔ کیونکہ حکومت کے قانون کے مطابق بعض وارثوں کو نہیں دی جاتی۔
اگر پنشن کی رقم ملازمت کے زمانہ میں تنخواہ سے کم کی گئی ہے اور ریٹائر ہونے کے بعد دی جاتی ہے تو وہ ترکہ کا حصہ ہے اور تمام وارثوں کو ملے گا اور اگر ادارہ وہ اپنی طرف سے ادا کرتا ہے تو جس کو وہ دے اسی کے ساتھ وہ خاص ہے۔
وہ مچھلیاں جو پکائی ہوئی ، بند ڈبوں میں غیر مسلم ملکوں سے لائی جاتی ہے کیا وہ حلال ہیں یا نہیں ؟
اگر معلوم نہیں کہ یہ حلال مچھلی کی قسم سے ہے اور پانی سے زندہ پکڑی گئی ہے اور پانی کے باہر مر چکی ہے یا نہیں تو وہ حرام کے حکم میں ہے۔ لیکن اگر اس بات کا علم ہو کہ پانی سے زندہ پکڑی گئی ہے اور پانی کے باہر مرچکی ہے تو حلال کے حکم میں ہے اگرچہ اس بات کا علم نہ ہو کہ حلال قسم میں سے ہے یا حرام میں سے۔
بلیڈ یا اس مشین سے داڑھی مونڈھنا جو بلیڈ کی طرح تہہ سے مونڈتی ہے کا کیا حکم ہے؟
احتیاط واجب اس فعل کے ترک کرنے میں ہے۔
وزرش کے وقت ایک مخصوص قسم کا باجا بجایا جاتا ہے، کیا یہ عمل جائز ہے؟ اسی طرح وہ طبل و ساز و میوزک جو فوج میں بجایا جاتا ہے جائز ہے کہ نہیں؟
اگر لہو و لعب کی مجالس میں شمار ہوں تو جائز نہیں ہے۔
والدین کی اطاعت پر کس حد تک لازم ہے اور اجداد بھی والدین کے حکم میں ہیں؟
وہ امور جو ان کی ناراحتی کے باعث ہوں انہیں ان کی شفققت پدری و مادری کے مطابق اطاعت کرنی چاہیے اور والدین اور اجداد میں کوئی فرق نہیں ہے۔
یہودیوں کے ادارات اور موسسات میں مسلمانوں کا ملازمت کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ جبکہ وہ جانتے ہوں کہ وہ اسرائیل کی مدد کرتے ہیں اور اگر نہ جانتے ہوں تو روزانہ مزدوری کا کیا حکم ہے؟
ملازمت کرنا جائز نہیں اور ان کی تنخواہ یا روزانہ اجرت حرام ہے اور شک اور شبھے کی صورت میں بھی ان موسسات میں ملازمت کے لئے وارد نہیں ہونا چاہیئے۔
وہ اہل کتاب جو اسلامی ممالک میں زندگی بسر کرتے ہیں اور شرائط ذمہ پر عمل نہیں کرتے کیا ان کا مال محترم ہے یا نہیں ؟
ان پر کافر حربی کے احکام جاری نہیں ہوں گے۔
جوا کھیلنے کے آلات کے ساتھ بغیر لین دین کے کھیلنا جائز ہے یا نہیں؟
جائز نہیں ہے۔
اگر شہوت اور میل جنسی سے غیر بیوی کو دیکھے اور علم رکھتا ہو کہ اس عمل سے حرام میں مبتلا نہیں ہوگا، کیا اس اطمینان کے باوجود بھی یہ عمل حرام ہے؟ اسی طرح حیوانات ، مجسمہ اور پیکر بدن کو پردے کے ساتھ شہوت سے دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
شہوت کی نظر سے دیکھنا حرام ہے اور احوط یہ ہے کہ مجسمے کو بھی شہوت کی نظر سے نہ دیکھے۔