• صارفین کی تعداد :
  • 8043
  • 2/9/2011
  • تاريخ :

طاہرہ صفار زادہ

طاہرہ صفار زادہ
طاہرہ صفار زادہ فارسی اور ایران کی انقلابی شاعرہ تھیں جنہوں نے انگریزی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ بھی کیا ۔ وہ 18 نومبر 1931 ء کو ایران کے شہر " سیرجان " میں  پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کرمان سے حاصل کی ۔

انہیں بچپن سے ہی شاعری کا بےحد شوق تھا اور انہوں نے  تیرہ سال کی عمر سے شاعری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔  میٹرک کے بعد انہوں  نے انگریزی زبان و ادب میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھا ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ بر سرروزگار بھی رہیں اور انہوں نے ایک بیمہ کمپنی میں کام کیا ۔ وہ تدریس کے شعبہ سے بھی منسلک رہیں ۔  اعلی تعلیم کے لیۓ وہ انگلستان اور امریکہ میں مقیم رہیں جہاں انہوں  نے ترجمہ اور تنقید کے حوالے سے تجربات حاصل کیۓ ۔ انہوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد واپس وطن کا رخ  کیا اور یونیورسٹی میں ترجمہ و تنقید اور تدریسی سرگرمیوں میں مشغول ہو گئیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شاعری کو بھی جاری رکھا ۔ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے  بعد وہ شہید بھشتی یونیورسٹی میں شعبہ ادبیات فارسی کی انچارج اور نصاب کی تبدیلی کے لیۓ بنائی گئی کمیٹی کی رکن  رہیں ۔

انہوں نے نیما یوشیج کے شعری اسلوب پر اپنی شاعری کی بنیاد رکھی ۔ ان کا شعری مجموعہ " طنین در دلتا " بہت معروف ہے ۔ ان کی شاعری میں ان کے مذھبی خیالات نمایاں ہیں ۔ انہوں نے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں نئی نسل کو تربیت دی ۔  انہوں نے قرآن پاک کا ترجمہ کیا جس پر انہیں " خادم قرآن " کے لقب سے نوازا  گیا ۔ 1992 ء وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے بہترین  معلمہ کے طور پر منتخب ہوئیں ۔ 2006 ء میں انہیں انجمن ادبیات ایشیا اور افریقا کی طرف سے مجاہدہ اور برگزیدہ مسلم  دانشور  خاتون کے لقب سے نوازا گیا ۔ اپنی عمر کے آخری حصے میں وہ نہج البلاغہ کے ترجمے میں مشغول تھیں لیکن بیماری کے باعث یہ کام پایہ تکمیل نہیں پہنچ سکا ۔ انہوں نے 26 نومبر سن 2008 ء  کے دن وفات پائی ۔

صفار زادہ کے ادبی کارنامے :

1۔ راہگذر ماہتاب ( 1341)

2۔ چتر  سرخ  ( 1347 )

3۔ طنین در دلتا     ( 1349 )

4۔ سدو بازوان (  1350 )

5۔ سفر پنجم   ( 1356 )

6۔ حرکت و دیروز ( 1357 )

7۔ بعیت و بیداری  (1366)

8۔ مردان منحنی ( 1366)

9۔ دیدار با صبح (  1366 )

تحریر و ترتیب :  سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

نظامی گنجوی

حکیم سنائی

نیما یوشیج

امیر دولت شاہ

اوحدالدین محمد بن محمد " انوری "