• صارفین کی تعداد :
  • 4925
  • 7/31/2013
  • تاريخ :

ماہ رمضان، بہار قرآن!

ماہ رمضان، بہار قرآن!

آيات اور روايات سے استفادہ کرکے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ: روزہ اگرچہ ايک اہم عبادت ہے اور ثواب کثير کا موجب ہے؛ ليکن يہ خود تقوٰي کے مرحلے تک پہنچنے کے لئے تمہيد اور مقدّمہ ہے؛ ارشاد رب متعال ہے:

"اے ايمان لانے والو! تم پر لکھ ديا گيا ہے روزہ رکھنا‘ جس طرح لکھا گيا تھا ان پر جو تم سے پہلے تھے شايد تم پرہيزگار ہو جاۆ"- (1)؛

متقين کي ہدايت کاملہ قرآن سے بہرہ مندي پر منحصر ہے:

"يہ خاص کتاب ہے ‘اس [کي حقانيت] ميں بدگماني اور شک کي کوئي گنجائش نہيں‘ہدايت ہے متقين اور پرہيزگاروں کے لئے"- (2)؛

اسي بنا پر ماہ مبارک رمضان کي اہم فضيلت کا سبب اس مہينے ميں نزول قرآن ہے:

"ماہ رمضان جس ميں قرآن نازل کيا گيا ہے‘سراسر ہدايت تمام لوگوں کے ليے اور صحيح رہنمائي اور امتياز حق و باطل کي کھلي ہوئي نشانيوں کا حامل"- (3)؛

چنانچہ ظاہر ہے کہ قرآن اور رمضان ميں بہت گہرا تعلق موجود ہے- جس طرح کہ بہار کي فصل ميں، عالم طبيعت اور انسان ايک خاص قسم کي طراوت اور شادابي پاتا ہے، قرآن بھي دلوں کي بہار ہے اور قرآن کي تلاوت، قرآن کو سيکھنا، قرآن کے معارف و تعليمات سے آگہي دلوں کي حيات دائمي اور طراوت خاصہ کا سبب بنتا ہے- اميرالمۆمنين (عليہ السلام) فرماتے ہيں:

"خداوند تبارک و تعالي کي کتاب کو سيکھو؛ بے شک وہ حسين ترين کلام اور بليغ ترين نصيحت ہے اور اس ميں سمجھ بوجھ حاصل کرو کيونکہ وہ دلوں کي بہار ہے"- (4)؛

لہٰذا قرآن اور ماہ مبارک رمضان کا تعلق بہت وثيق اور بہت قريبي ہے اور انسان قرآن کي تلاوت اور اس ميں غور و تدبر کرکے اس مہينے ميں حيات طيبہ کے رتبے پر فائز ہوسکتا ہے اور شب قدر کا ـ جو حقيقت قرآن کے ساتھ متحد ہے ـ ادراک کرسکتا ہے-

حضرت رسول اکرم (صلي اللہ عليہ و آلہ) نے ماہ شعبان کے آخري خطبے ميں [جس کو خطبۂ استقبال رمضان بھي کہا جاتا ہے] ارشاد فرمايا ہے کہ اس مہينے ميں ايک آيت کي تلاوت دوسرے مہينوں ميں ختم قرآن کے برابر ہے- (5)

 

حوالہ جات:

1- سورہ بقرہ (2)، آيت 183-

2- سورہ بقرہ، آيت 1 و 2-

3- سورہ بقرہ، آيت 185-

4- تحف العقول، ابن شعبة الحرانى، ص 150-

5- عيون اخبار الرضا، ج 2، ص 266-

 

منبع: ويژه ماه مبارك رمضان؛ گروه مۆلفان؛ نهاد نمايندگي مقام معظم رهبري در دانشگاه ها

ترجمہ : محمد حسین حسینی


متعلقہ تحریریں:

ماہ رمضان ميں اور نزول قرآن

ماہ رمضان  ميں نيکياں کمائيں