• صارفین کی تعداد :
  • 5064
  • 10/12/2013
  • تاريخ :

حجاب قرآن کي روشني ميں

حجاب قرآن کی روشنی میں

"حجاب" بمعني پردہ، حجاب، چھپانا، پنہان کرنا اور رکاوٹ؛ خواہ يہ رکاوٹ پردے اور ديواري کي طرح مادي ہو، (1) يا معنوي ہو- يہ لفظ سات بار قرآن ميں دہرايا گيا ہے اور ان سات مقامات پر (2) حجاب سے مراد وہ چيز ہے جو دوسري چيز کے ديکھنے ميں رکاوٹ ہو؛ جيسا کہ ہم قرآن مجيد ميں رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ) کي زوجات کے بارے ميں ارشاد ہوا ہے:

{إِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعاً فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاء حِجَابٍ} (3)

"جب ان خواتين سے کوئي چيز مانگو تو ان سے پردے کے پيچھے سے مانگو"-

اس آيت کے ذيل ميں (4) جہاں ارشاد ہوتا ہے کہ: {ذَلِكَ اَطهُر لقلوبِكم و قُلوبِهُنَّ} (يہ تمہارے دلوں اور ان کے دلوں کے پاک رکھنے کا زيادہ باعث ہے) کو مدنظر رکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ قرآن عورت اور مرد کي معاشرت کے آداب بيان فرما رہا ہے؛ جيسا کہ آيت کا آغاز بھي اسي موضوع ميں تھا اور سورہ احزاب کي آيات 32 اور 60 جو اسلامي حجاب کے بارے ميں ہيں اور نامحرم مرد اور عورت کے درميان رابطے کي کيفيت کے حوالے سے ہدايات دے رہي ہيں، لہذا لفظ "حجاب" قرآن ميں اصطلاحي اسلامي حجاب کے معني ميں نہيں ہے اور اسي وجہ سے بعض لوگوں نے گمان کيا ہے کہ عورت کو ہميشہ ديوار اور پردے کے پيچھے بند رہنا چاہئے اور باہر نہ نکلے، يا پھر ويل دورانت کي طرح (5) کہہ ديں کہ "يہي بات خود مسلمانوں کے درميان پردہ پوشي کي بنياد بن گيا ہے"- (6) يا پھر دعوي کيا جاتا ہے کہ حجاب ايرانيوں سے عربوں کي طرف سرايت کرگيا ہے، حالانکہ عورتوں کے لباس اور پردے کي آيات کريمہ ايرانيوں کے مسلمان ہونے سے پہلے نازل ہوئي ہيں-

 

حوالہ جات:

1- راغب اصفهاني، المفردات في غرائب القرآن، قم، نشر الكتاب، ج دوم، ص 108؛ سيد علي اكبر قرشي، قاموس قرآن، ج2 ، تهران، دارالكتب الاسلاميه، 1361، ج 3، ص 103 – 105؛ سورہ مريم (19) ، آيت 33؛ سورہ احزاب (33) ، آيت 17؛ سورہ اعراف (7) ، آيت 53-

2- سورہ شوري (42) ، آيت 51؛ سورہ فصلت (41) ، آيت 5؛ سورہ اسراء (17) ، آيت 45-

3- سورہ احزاب (33) ، آيت 53.

4- مرتضي مطهري، مسئله حجاب، ص 74-

5- وہي ماخذ ص 73-

6- ويل دورانت، تاريخ تمدن، ترجمه: احمد آرام و ديگران، ج1 ، ص 433 و 434-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

حجاب، رہبر معظم کي نگاہ ميں

کيا خواتين کے لئے بھي بہشتي حور العين ہيں؟