• صارفین کی تعداد :
  • 6970
  • 2/6/2014
  • تاريخ :

سفياني کا زوال (حصہ دوم)

سفیانی کا زوال 2

سفياني کي گرفتاري:

امام صادق(ع) فرماتے ہيں: قائم(عج) نجف اشرف ميں داخل ہونگے- سفياني اپنے ساتھيوں کے ساتھ کوفہ سے خارج ہوگا، امام(عج) اس کے ساتھ بحث کريں گے--- اس کے بعد رسول اللہ(ص) کا پرچم لہرائيں گے، بدر کے فرشتے ان کي نصرت کے لئے اتريں گے--- پس سفياني کي سپاہ کو شکست دے کر کوفہ کے مرکز تک پسپائي پر مجبور کريں گے-

امام(عج) کا منادي ندا دےگا: "زخميوں کو قتل نہ کرو، بھاگنے والوں کا تعاقب نہ کرو، پس ان کے ساتھ وہي سلوک ہوگا جو اميرالمۆمنين(ع) نے اہل بصرہ (جمل والوں) کے ساتھ روا رکھا تھا"- (11)

اميرالمۆمنين(ع) سے منسوب خطبۃالبيان ميں ہے کہ: "سفياني دولاکھ فوجيوں کے ساتھ حيرہ ميں پڑاۆ ڈالے گا جہاں سفياني اور حضرت مہدي(عج) کے درميان شديد جنگ ہوگي اور سفياني کي فوج کو شکست ہوگي، سفياني تھوڑے سے سپاہيوں کو ساتھ فرار ہوگا؛ امام(عج) کا ايک ساتھي ـ جس کا نام صياح ہے ـ اس کا تعاقب کرے گا اور اسے پکڑ کر امام (عج) کي خدمت ميں حاضر ہوگا"- (12)

سفياني کي بيعت :  

ايک روايت ميں سفياني کے انجام کے بارے ميں امام باقر(ع) سے مروي ہے: "سفياني کو خبر ملے گي کہ حضرت قائم(عج) نے اس کي طرف عزيمت کي ہے، وہ اپنے لشکر کے ساتھ امام(عج) کي طرف جائے گا اور ملاقات کي درخواست کرے گا- امام(عج) اس پر حجت تمام کريں گے اور وہ سرتسليم خم کرکے بيعت کرے گا اور اپنے لشکر کي طرف لوٹے گا تو کہے گا "ميں مسلمان ہوا اور ميں نے بيعت کي" چنانچہ اس کے لشکر والے اس پر لعنت ملامت کريں گے اور وہ بيعت توڑ دے گا اور جنگ کي تياري کرے گا اور حضرت مہدي(عج) اس کو شکست ديں گے، اگر ان ميں سے کوئي کسي درخت يا چٹان کي آڑ ميں چھپا ہوا ہو تو وہ درخت اور وہ پتھر آواز دےگا "اے مۆمن! ايک کافر ميري آڑ ميں چھپا ہوا ہے"- (13)

ايک روايت يہ بھي ہے: يماني سفياني کو قتل کريں گے!

قيام يماني کا انجام

يماني کو "منصور" کا لقب ديا ہے- امام صادق (ع) سے مروي ہے کہ: "جو بھي سفياني کے سامنے آئےگا اس سے شکست کھائےگا سوائے يماني کے --- اس کے بعد سفياني يماني کو نشانہ بنانا چاہےگا- چنانچہ يماني سفياني کا شر دفع کرنے کےلئے قيام کرينگے اور سفياني گھمسان کي جنگوں کے بعد شکست کھائےگا اور يماني اس کا تعاقب کرينگے- نتيجہ يہ ہوگا کہ سفياني کي جنگوں کي تعداد بھي بڑھتي رہےگي اور اس کي ناکاميوں کي تعداد بھي- پس يماني "دريائے لوّ" کے کنارے سفياني اور اس کے بيٹے کو قيديوں کے بيچ پائينگے اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کرينگے- (14) 

 

حوالہ جات:

11- وہي ماخذ، ص101، ح79-

12- حائري، الزام الناصب، ج2، ص221-

13- سرور أهل الايمان، ص101، ح80-

14- مختصر اثبات الرجعـة ـ ح 16ـ يماني و واقعة ظهور كبري-

 

 

بقلم: علي اکبر مهدي پور

 ترجمہ و اضافات: ف-ح-مہدوي


متعلقہ تحریریں:

سفياني کے جرائم

سفياني ظہور کي دوسري حتمي علامت