• صارفین کی تعداد :
  • 7248
  • 2/10/2014
  • تاريخ :

يماني کا خروج حتمي علامت

یمانی کا خروج حتمی علامت 1

{عن عمر بن حنظلة قال: سمعت أبا عبد الله عليه السلام يقول: قبل قيام القائم عليه السلام خمس علامات محتومات: اليماني والسفياني والصيحة وقتل النفس الزكية والخسف بالبيداء}- (1) 

"عمر بن حنظلہ کہتے ہيں: ميں نے امام صادق (ع) کو فرماتے ہوئے سنا: قيام قائم سے قبل پانچ حتمي علامات رونما ہونگي: يماني، اور سفياني کا خروج، آسماني ندا، نفس زکيہ کي شہادت اور بيداء کے مقام پر (لشکر سفياني کا) زمين ميں دھنس جانا"-

1- يماني کا خروج

يماني شيعيان اميرالمۆمنين (ع) ميں سے ہيں- امام باقر (ع) فرماتے ہيں:

1- خرو ج يماني

{خروج السفياني واليماني والخراساني في سنة واحدة وفي شهر واحد في يوم واحد ونظام كنظام الخرز يتبع بعضه بعضا فيكون البأس من كل وجه، ويل لمن ناواهم. وليس في الرايات أهدى من راية اليماني هي راية هدى لانه يدعو إلى صاحبكم، فإذا خرج اليماني حرم بيع السلاح على [الناس و] كل مسلم وإذا خرج اليماني فانهض إليه، فإن رأيته راية هدى، ولا يحل لمسلم أن يلتوي عليه، فمن فعل فهو من أهل النار، لانه يدعو إلى الحق وإلى طريق مستقيم}- (2)

امام محمد باقر (ع) فرماتے ہيں: سفياني اور يماني اور خراساني ايک سال، ايک مہينے اور ايک دن خروج کريں گے- ان تينوں کا خروج گردنبند کے دانوں کي مانند يکے بعد ديگرے ہوگا- جس طرف بھي ديکھو خوف و وحشت اور پريشاني ہوگي- جن ان  کے خلاف اقدام کرے وائے بحال ہے اس کے- ان کے درميان يماني کے پرچم سے خالص تر کوئي پرچم نہيں ہے جو ہدايت کا پرچم ہے وہ تمہيں تمہارے صاحب کي طرف بلاتا ہے- جب يماني قيام کرے تو وہ دوسروں پر ہتھياروں کي فروخت کو ممنوع کرے گا- جب وہ خروج کرے تو اس کي طرف رجوع کرو جس کا پرچم ہدايت کا پرچم ہے اور کسي مسلمان کے لئے بھي جائز نہيں ہے کہ اس کے مقابلے ميں ڈٹ جائے- جو ايسا کرے گا دوزخ والوں ميں سے ہوگا کيونکہ وہ حق اور صراط مستقيم کي طرف بلاتا ہے-

امام صادق (ع) نے فرمايا:

{وخروج رجل من ولد عمي زيد باليمن}- (3)

"ظہور کي علامتوں ميں سے ايک يہ ہے کہ ميرے چچا زيد کي اولاد ميں سے ايک مرد يمن سے خروج کرے گا"-

امام صادق (ع) نے فرمايا:

{ذكر عند أبي عبد الله عليه السلام السفياني فقال: أنى يخرج ذلك، ولم يخرج كاسر عينه بصنعاء}- (4)

"امام صادق (ع) کے سامنے سفياني کا ذکر کيا گيا تو آپ (ع) نے فرمايا: "سفياني کہاں ہوگا جبکہ آنکھوں کو توڑنے والا ابھي صنعا (يمن) سے خارج نہيں ہوا ہے"-

اس روايت کے مطابق يماني کا قيام سفياني کي بغاوت سے قبل ہوگا- چنانچہ پانچ علائم حتميہ ميں سب سے پہلي علامت يماني کا خروج ہے- (جاری ہے)

 

حوالے جات:

1- بحارالانوار ج 52 ص 204-

2- بحارالانوار ج 52 ص 232-

3- معجم احاديث المہدي (عج) شيخ علي الکوراني- ج 4 ص 112-

4- بحارالانوار ج 52 ص 245-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

سفياني کا زوال (حصہ اول)

سفياني کے جرائم