• صارفین کی تعداد :
  • 3208
  • 1/7/2014
  • تاريخ :

ولادت نبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم

ولادت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کائنات ہست وبود ميں خدا تعاليٰ نے بے حد و حساب عنايات واحسانات فرمائے ہيں- انسان پر لاتعداد انعامات و مہربانياں فرمائي ہيں اور اسي طرح ہميشہ فرماتا رہے گا کيونکہ وہ رحيم وکريم ہے-

اللہ تعاليٰ نے ہميں ہزاروں نعمتيں ديں ليکن کبھي کسي پر احسان نہيں جتلايا، اس ذات رۆف الرحيم نے ہميں پوري کائنات ميں شرف و بزرگي کا تاج پہنايا اور احسنِ تقويم کے سانچے ميں ڈھال کر رشکِ ملائک بنايا ہميں ماں باپ، بہن بھائي اور بچوں جيسي نعمتوں سے نوازا- غرضيکہ ہزاروں ايسي عنايات جو ہمارے تصور سے ماورا ہيں اس نے ہميں عطا فرمائيں ليکن بطور خاص کسي نعمت اور احسان کا ذکر نہيں کيا اس لئے کہ وہ تو اتنا سخي ہے کہ اسے کوئي مانے يا نہ مانے وہ سب کو اپنے کرم سے نوازتا ہے اور کسي پر اپنے احسان کو نہيں جتلاتا ليکن ايک نعمت عظميٰ ايسي تھي کہ اللہ تعاليٰ نے جب حريم کبريائي سے اسے بني نوع انسان کي طرف بھيجا اور امت مسلمہ کو اس نعمت سے سرفراز کيا تو اس پر احسان جتلاتے ہوئے فرمايا-

يوں تو انساني تاريخ ميں بہت سے اہم دن آئے اور گذر گئے ، ليکن پيغمبر اسلام صلي الله عليہ وآلہ وسلم کي ولادت کا دن وہ عظيم دن ہے جسے انسان چاہتے ہوئے بھي نہيں بھلا سکتا- اس دن الله کے آخري نبي اس دنيا ميں تشريف لائے - اس دن اس دنياميں اس عظيم انسان نے قدم رکھا جس کي زيارت کے تمام انبياء مشتاق تھے- اس دن دنيا ميں وہ تشر يف لائے جن کے بارے ميں انبياء ما سبق نے اپنے اوصياء کو وصيت فرمائي تھي کہ اگر وہ آپ کے سامنے آ گئے تو انھيں ہمارا سلام کہنا- مسلمانوں کي فضيلت اس سے بڑھ کر اور کيا ہوسکتي ہے کہ انہيں وہ عظيم سعادت نصيب ہوئي جس کي تمنا لئے ہوئے بہت سے انبياء اس دنيا سے رخصت ہوگئے - چونکہ الله نے ہميں يہ عظيم سعادت عطا فرمائي ہے لہٰذا ہميں چاہئے کہ ہم آپ کي امت کا جز بنے رہيں اور آپ کي تعليمات کي قدر کرتے ہوئے ان پر عمل کريں - ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

مدينہ ميں حضرت محمد صلّي اللہ عليہ و آلہ کي ولادت

حلم پيغمبر ص اور ترويج اسلام