• صارفین کی تعداد :
  • 3253
  • 1/10/2014
  • تاريخ :

آخري نبي ص انسانيت کے ليۓ رحمت

آخری نبی ص انسانیت کے لیۓ رحمت

اس لئےآ يت کے معني يہ ہوں گے کہ ائمہ معصومين عليہم السلام اس کائنات کے لئے واسطہ فيض ہيں اور پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم ان کے لئے واسطہ فيض ہيں -اس معني کے پيش نظر ان روايات کا مطلب بھي واضح ہو جاتا ہے کہ جن ميں پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و لہ وسلم کو عقل کل ،نور مطلق يا اول ما خلق اللہ بتايا گيا ہے -

اب يہ حضور نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي امت کا فرض ہے کہ وہ ساري عمر اس نعمت کے حصول پر اللہ تعاليٰ کا شکر ادا کرے اور خوشي منائے جيسا کہ اللہ رب العزت نے حکم ديا ہے-

قُلْ بِفَضْلِ اللّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَO

(يونس10 : 58)

ترجمہ : ’’آپ فرما ديں کہ اللہ کے فضل سے اس کي رحمت سے (جو اُن پر نازل ہوئي) اس پر ان کو خوش ہونا چاہئے يہ تو ان چيزوں سے جو وہ جمع کر رہے ہيں کہيں بڑھ کر ہے‘‘-

قابل ذکر نکتہ يہ ہے کہ ساري يات و روايات اس بات پر دلالت کرتي ہيں کہ ائمہ معصومين عليہم السلام اس دنيا ميں واسطہ فيض ہيں ،چنانچہ اس دنيا ميں جتني بھي نعمتيں پائي جاتي ہيں ،چاہے وہ ظاہري ہوں جيسے عقل ،سلامتي ،امنيت ،روزي وغيرہ يا باطني نعمتيں ہوں جيسے علم ،قدرت ، اسلام وغيرہ يہ سب انھيں کے وسيلے سے ہيں -يہ ذوات مقدسہ اس کائنات کے رموز خلقت سے واقف اور پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ وآ لہ وسلم ان مقدس ذوات کے لئے واسطہ فيض ہيں -اور ہر وہ ظاہري و باطني نعمتيں جو انھيں ملتي ہيں وہ سب نحضرت کے وسيلہ سے ملتي ہيں کيوں کہ پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و لہ وسلم ان نعمتوں کے لئے علت کي حيثيت رکھتے ہيں -يہ ہے اس يت کا مفہوم جس ميں ارشاد ہوتا ہے :"وكذلك جعلناكم امةً وسطاً لتكونوا شهداء علي النّاس ويكون الرسول عليكم شهيدا"ً اور يہ روايت جو ائمہ اطہار سے منقول ہے کہ "جو کچھ بھي ہم کہتے ہيں يا جو بھي ہمارے پاس ہے وہ پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و لہ وسلم سے ہے اور جو بھي نحضرت نے فرمايا يا ان کے پاس موجود ہے وہ خداوند عالم کا عطيہ ہے "

جب ہم اپني زندگي ميں حاصل ہونے والي چھوٹي چھوٹي خوشيوں پر اللہ تعاليٰ کا شکر ادا کرتے ہيں اور خوشي مناتے ہيں تو وجود محمدي صلي اللہ عليہ ولہ وسلم کي نعمت عطا ہونے پر سب سے بڑھ کر خوشي منائي جائے اور اس خوشي کے اظہار کا بہترين موقع ماہ ربيع الاوّل ہے -

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

مدينہ ميں حضرت محمد صلّي اللہ عليہ و آلہ کي ولادت

حلم پيغمبر ص اور ترويج اسلام