• صارفین کی تعداد :
  • 9253
  • 1/21/2014
  • تاريخ :

تاريخ کي ايک عظيم المثال خاتون جناب " تکتم "

تاریخ کی ایک عظیم المثال خاتون جناب  تکتم

  تاريخ اسلام اور اہل بيت پيغمبر عليہم السلام کے زمانے کي ايک معتبر اور عظيم المثال خاتون جناب " تکتم " ہيں جو مصر کے جنوبي علاقے کي رہنے والي تھي اور جب يہ ذي شرف خاتون، فرزند رسول حضرت امام موسي بن جعفر عليہ السلام کے گھر ميں آئيں تو امام عليہ السلام نے ان کا نام " نجمہ " رکھ ديا آپ عقل و دين اور حيا وعفت ميں اپنے زمانے کي تمام عورتوں سے افضل و اکمل تھيں تاريخ کي معتبر کتابوں ميں ان کے القاب ام البنين اور طاہرہ تحرير ہيں غالبا يہ ايسے القابات ہيں جو انہيں مختلف مواقع پر ديئے گئے ہيں آپ دوسري صدي ہجري کے وسط ميں مدينہ تشريف لائيں اور اس وقت حضرت امام موسي بن جعفر عليہ السلام کي عمر مبارک چوبيس برس تھي فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کي شريک حيات جناب حميدہ خاتون نے نجمہ کو خريدا اور انہيں اپنے گھر لے گئيں آپ حميدہ خاتون کا بہت زيادہ احترام کرتي تھيں اور ان کي عظمت و جلالت کي وجہ سے ان کے  پاس نہيں بيٹھتي تھيں -

جناب نجمہ مومنہ ، متقي و پرہيزگار اور نجيب و پارسا خاتون تھيں ايک دن جناب حميدہ خاتون نے پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کو خواب ميں ديکھا کہ آپ فرمارہے ہيں: اے حميدہ ، نجمہ کي شادي اپنے بيٹے موسي سے کردو کيونکہ ان کے بطن مبارک سے ايک ايسا بچہ پيدا ہوگا جو روئے زمين کي سب سے بہترين فرد ہوگي-

اس بشارت کے فورا بعد ہي حميدہ خاتون نے نجمہ کي شادي اپنے فرزند امام موسي کاظم عليہ السلام  سے کردي اور فرمايا : اے ميرے لال ، نجمہ، ايک ايسي خاتون ہيں کہ ان سے پہلے ميں نے کسي کو بھي اس سے بہتر نہيں ديکھا تھا کيونکہ يہ عقل و دانش اور اخلاق ميں بے نظير ہيں ميں انہيں تمہيں عطا کررہي ہوں ديکھو تم بھي ان کے ساتھ نيکي سے پيش آنا - بالآخر اس مبارک و مسعود شادي کے نتيجے ميں حضرت امام علي رضا عليہ السلام کي ولادت با سعادت ہوئي - ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

مسلمان عورت کي عزّت

عورت کا تحفّظ