• صارفین کی تعداد :
  • 8746
  • 1/22/2014
  • تاريخ :

تاريخ کي ايک عظيم المثال خاتون جناب " تکتم " ( حصّہ دوّم )

تاریخ کی ایک عظیم المثال خاتون جناب  تکتم  ( حصّہ دوّم )

چوتھي صدي ہجري کے مشہور محدث و مورخ جناب شيخ صدوق رحمۃ اللہ عليہ نے حضرت امام علي رضا عليہ السلام کي مادر گرامي جناب نجمہ خاتون سے روايت نقل کي ہے آپ فرماتي ہيں : جب مجھ ميں آثار حمل نماياں ہو‏ئے  تو مجھے کوئي بھي مشکل پيش نہيں آئي اور جب ميں سوجاتي تھي تو تسبيح و تہليل لاالہ الا اللہ اور حمد خدا کي آوازيں اپنے شکم مبارک سے سنتي تھي ليکن جب بيدار ہوتي تھي تو يہ آوازيں نہيں آتي تھي اور جب يہ سعادتمند بيٹا پيدا ہوا تو اس نے اپنے ہاتھوں کو زمين پر رکھا اور اپنے سر کو آسمان کي طرف بلند کيا اس کے لب جنبش کررہے تھے اور وہ باتيں کررہے تھے کہ ميں نہيں سمجھ پارہي تھي حضرت امام علي رضا عليہ السلام کي ولادت سعادت کے بعد جناب نجمہ "طاہرہ" کے لقب سے  ملقب ہوئيں يہ عظيم المرتبت خاتون حضرت امام علي رضا عليہ السلام کي ولادت کے بعد آپ ان کي تربيت کرکے اپني عظمت و رفعت ميں بہت زيادہ بلند ہوگئيں -

جناب نجمہ خاتون بہت بڑي عبادت گذار اور زاہدہ خاتون تھيں اور اپنے عزيز فرزند کي تربيت کے فرائض انجام دينے کے ساتھ ساتھ انہوں نے خداکي عبادت و راز و نياز بھي جاري رکھي - حضرت امام علي رضا عليہ السلام کي مادر گرامي جناب نجمہ خاتون کي قبر مطہر مدينہ منورہ ميں مرجع خلائق ہے -

اسلامي تاريخ کي ايک اور نامور خاتون حضرت امام رضا عليہ السلام کي شريکہ حيات خيزران ہيں ان کے بارے ميں پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے پيشن گوئي کي تھي -

حضور صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم ہميشہ ايسا کلام کرتے تھے جس ميں عظيم حکمت اور دقيق معني و مفاہيم پوشيدہ ہوتے تھے ايک دن آپ نے اپنے بعض اصحاب کے درميان فرمايا: ميرے باپ کنيزوں کے سب سے بہترين فرزند پر قربان ، نوبہ کے علاقے اور ماريہ قبطيہ کي قوم کي ايک کنيز ،جو پاک و پاکيزہ اور نيک سيرت خاتون ہے - ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

پاکستان ميں عورت  اور ترقي

عورت کي بھلائي ومصلحت