• صارفین کی تعداد :
  • 8497
  • 1/24/2014
  • تاريخ :

تاريخ کي ايک عظيم المثال خاتون جناب " تکتم " ( حصّہ چہارم )

تاریخ کی ایک عظیم المثال خاتون جناب  تکتم  ( حصّہ چہارم )

فرزند رسول حضرت امام موسي کاظم عليہ السلام کي توجہ پھر ايک نکتہ پر جاکر مرکوز ہوگئي اس وقت آپ نے فرمايا : ميرے بيٹے رضا کو بشارت دو اور ان سے کہہ دو کہ عنقريب خداوندعالم انہيں ايک مورد اعتماد طيب و طاہر فرزند عطا کرے گا اس وقت ميرا بيٹا تم سے سوال کرے گا کہ تم نے مجھے کہاں ديکھا ہے اس وقت تم ان سے کہنا کہ آپ کے بيٹے امام محمد تقي عليہ السلام کي مادر گرامي پيغمبر اسلام کي شريکہ حيات ماريہ قبطيہ کے خاندان کي ايک کنيز ہوگي اس کے بعد امام کاظم عليہ السلام ميري طرف متوجہ ہوئے اور تاکيد کرتے ہو‏ئے فرمايا: اگر ممکن ہو تو ميرا سلام اس خاتون تک پہنچادينا ، اس طرح ميں فرزند رسول حضرت امام علي رضا عليہ السلام کي شريکہ حيات اور حضرت امام محمد تقي عليہ السلام کي مادر گرامي سے باخبر ہوا اور بہت دنوں کے بعد سمجھا کہ " خيزران"  پاک و پاکيزہ ، مہربان اور فضائل انساني و اخلاقي سے مالا مال خاتون ہيں-اور ميں نے امام کاظم عليہ السلام کے سلام و پيام کي حقيقت و اہميت کو درک کيا-

حضرت امام محمد تقي عليہ السلام کي ولادت کا وقت بہت ہي قريب تھا اس بارے ميں حضرت امام علي رضا عليہ السلام کي بہن جناب حکيمہ کہتي ہيں : ميرے بھائي امام رضا نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمايا : اے ميري پياري بہن حکيمہ آج کي شب تم ميرے گھر قيام کرو کيونکہ ايک بہت ضروري کام ہے ميں نے ہامي بھر لي اور کہا کہ جيسا آپ حکم فرمائيں کچھ دير کے بعد ايک دايہ بھي وہاں پہنچ گئي حضرت امام رضا عليہ السلام نے مجھ سے فرمايا اے ميري پياري بہن ، دايہ کے ساتھ خيزران کے حجرے ميں جائيے ميں اپني جگہ سے اٹھي  ميرے ساتھ ميرے بھائي بھي اٹھے اور خيزران کے حجرے ميں گئے امام عليہ السلام نے چراغ روشن کيا اور دروازہ بند کرکے باہر چلے گئے -

کچھ ہي دير بعد جناب خيزران درد زہ سے بے چين ہوگئيں اور عين اسي وقت کمرے کا چراغ بجھ گيا ميں بہت زيادہ غمزدہ ہوگئي ليکن ميراغم بہت دير تک باقي نہ رہا کيونکہ امام محمد تقي کے پيدا ہوتے ہي پورا حجرہ ان کے نور سے جگمگا اٹھا کچھ دير بعد ميرے بھائي امام رضا عليہ السلام حجرے ميں تشريف لائے اور بچے کو لے کر گہوارے ميں لٹا ديا پھر مجھ سے فرمايا : اے بہن اسي گہوارے کے پاس رہيئے- ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

خواتين کي مصلحت

عورت کا تحفّظ