• صارفین کی تعداد :
  • 8936
  • 12/16/2014
  • تاريخ :

پٹھوں کے درد (Fibromyalgia ) کي علامات

پٹھوں کے درد (fibromyalgia )  کی علامات

1- درد کي شکايت

اس بيماري ميں درد وسيع پيمانے پر ہوتا ہے ، مبہم سا ہوتا ہے ، بعض اوقات جلن اور چبھن کا احساس ہوتا ہے اور بعض اوقات درد کي شدّت بہت زيادہ ہو جاتي ہے -

2- جوڑوں ميں سختي

جسم کے جوڑ اس حد تک سخت ہوجاتے ہيں کہ ان کو ہلانا جلانا مشکل ہو جاتا ہے -

3- تھکاوٹ کا احساس

تھکاوٹ کا احساس اس قدر زيادہ ہو جاتا ہے کہ کچھ بھي کرنے کو دل نہيں کرتا ہے اور کسي بھي ذہني دباو کي صورت ميں يہ مزيد بڑھ جاتا ہے - مريض يہ محسوس کر رہے ہوتے ہيں کہ جيسے ان کے ہاتھ پاوں کے ساتھ کوئي اضافي وزن باندھ ديا گيا ہے - ايسے مريضوں کو روز مرّہ کے کام کاج مثلا ہاتھ دھونا بھي عذاب لگ رہا ہوتا ہے -

4- نزلے زکام کا احساس

اس بيماري ميں مبتلا افراد يہ محسوس کرتے ہيں کہ جيسے انہيں نزلے کي شکايت ہے اور ايسي حالت ميں بستر سے اٹھنا بھي ان کے ليۓ محال ہوتا ہے -

5- نيند ميں خلل

ايسے مريضوں کو ٹھيک طرح سے نيند نہيں آتي ہے - جب نيند آتي بھي ہے تو اٹھنے کے بعد انہيں يہ لگ رہا ہوتا ہے کہ جيسے وہ بہت تھکے ہوۓ ہيں يعني سونے کے باوجود بھي وہ ہشاش بشاش نہيں ہوتے ہيں -

6- يادداشت اور سوچنے سمجھنے کي قوّت

ايسے افراد ميں يادداشت کي کمزوري ہوتي ہے اور سوچنے سمجھنے کي قوّت ميں بھي کمي واقع ہوتي ہے - کسي بھي چيز پر وہ اپني توجہ مرکوز نہيں کر پاتے ہيں -

7- پٹھوں کي کمزوري

ايسے افراد ، پٹھوں کي کمزوري کا شکار ہوتے ہيں اور انسان معاشرتي طور پر تنہائي پسند ہو جاتا ہے -

8- بعض افراد کو جبڑے کے جوڑ ميں درد محسوس ہوتا ہے ، بعض کو سر درد کي شکايت رہتي ہے ، بعض کے کانوں ميں آوازيں سنائي ديتي ہيں -

9 - زيادہ تر مريض ذہني تناو کا شکار رہتے ہيں -

10- بعض افراد ميں نظام انہظام بھي درھم برھم ہو جاتا ہے اور يوں وہ پيٹ کي بيماريوں کا شکار رہتے ہيں - ( جاري ہے )

 

تحرير : Dr. Syed Asadullah Arslan

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان

 


متعلقہ تحریریں:

جسم کي ساخت اور وراثت

کندھے کي بيماري کي تشخيص و علاج