• صارفین کی تعداد :
  • 8692
  • 12/18/2014
  • تاريخ :

پٹھوں کے درد (Fibromyalgia ) کي وجوھات

پٹھوں کے درد کی وجوہات

اس بيماري کي وجوھات واضح نہيں ہيں - اس کي وجوھات کے بارے ميں اندازہ لگايا جاتا ہے - مختلف افراد ميں اس کي وجوہات مختلف ہو سکتي ہيں - يہ بات بھي سامنے آئي ہے کہ بعض خاص خاندانوں ميں اس بيماري کي شرح قدرے زيادہ ہے جو اس بات کو ظاہر کرتي ہے کہ اس بيماري کے پھيلنے ميں وراثتي اثرات بھي کارفرما ہيں - يہ بھي ممکن ہے کہ بعض مخصوص قسم کے Genes بعض افراد ميں پاۓ جانے کي وجہ سے انہيں يہ بيماري زيادہ لاحق ہوتي ہو -

بعض مخصوص عوامل کي وجہ سے بھي اس بيماري کے اثرات سامنے آتے ہيں اور بيماري کي شدّت ميں اضافہ ہو جاتا ہے - يہ عوامل کوئي بھي ہو سکتے ہيں جيسے ريڑھ کي ہڈي کے مسائل ہو سکتے ہيں ، ارتھرائٹس کي کوئي قسم ہو سکتي ہے ، جسم پر پڑنے والا کوئي دباو ہو سکتا ہے ، کوئي انفکشن ہو سکتي ہے ، وائرس کا کوئي حملہ ہو سکتا ہے، کوئي ذہني پريشاني يا تناو ہو سکتا ہے - ان عوامل کي وجہ سے جسم سے دماغ کو ہونے والي ترسيل متاثر ہوتي ہے ، جسم ميں بننے والے کيميائي مادوں کا توازن بگڑنے لگتا ہے اور يوں اس بيماري کي علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتي ہيں - اس کي مثال ايسے ہي ہے کہ جيسے ہم آواز کے بٹن کو اس کي آخري حد تک لے گۓ ہيں اور يوں ہميں بہت اونچي آواز سنائي دے رہي ہو - اس طرح معمولي سا درد بھي بہت شديد درد کي صورت ميں محسوس ہو رہا ہوتا ہے -

* اس بيماري ميں زيادہ تر خواتين مبتلا ہوتي ہيں - ايک اندازے کے مطابق خواتين ميں مردوں کي نسبت يہ بيماري 6 سے 10 گنا زيادہ پائي جاتي ہے -

* ادھيڑ عمر کے افراد بھي اس ميں زيادہ مبتلا ہوتے ہيں - نوعمر افراد بھي اس کا شکار ہو سکتے ہيں مگر زيادہ تر ادھيڑ عمري ميں اس بيماري کا خدشہ زيادہ ہوتا ہے -

* جو لوگ پہلے سے آرتھرائٹھس کي کسي خاص قسم ميں مبتلا ہوتے ہيں ، ان ميں اس بيماري کے لاحق ہونے کا خدشہ قدرے زيادہ ہوتا ہے - ( جاري ہے )

 

تحرير : Dr. Syed Asadullah Arslan

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

شياٹيکا کے بارے ميں جانکاري

روماٹائيڈ آرتھرائٹس