• صارفین کی تعداد :
  • 4752
  • 6/2/2015
  • تاريخ :

حضرت مہدی (علیہ السلام) کی ولادت کے متعلق اہل سنت کے اقوال

 

السلام عليک يا قائم آل محمد

تاریخی اور اہل سنت کی کتابوں میں مراجعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے بہت سے علماء نے حضرت مہدی (علیہ السلام) کی ولادت کا اعتراف کیا ہے اور ان کا حسب و نسب ذکر کیا ہے ،ان علماء میں سے بعض کے نام مندرجہ ذیل ہیں :
١۔ علی بن حسین مسعودی (٣٤٦ ھ) کہتے ہیں :
«وفی سنة ستین ومأتین قبض ابومحمّد الحسن بن علىّ بن محمّد بن على بن موسى بن جعفر بن محمد بن على بن الحسین بن على ابى طالب ـ (علیهم السلام) ـ فی خلافة المعتمد، وهو ابن تسع وعشرین سنة وهو ابوالمهدى المنتظر والامام الثانى عشر...» ((1 ۔ ٢٦٠ ہجری میں ابومحمد حسن بن علی بن محمد بن علی بن موسی بن جعفر بن محمد بن علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب (علیہم السلام) کی معتمد عباسی کی خلافت کے زمانہ میں رحلت ہوئی ،اس وقت آپ کی عمر ٢٩ سال تھی اور یہ مہدی منتظر اور بارہویں امام کے والد ہیں ۔
٢۔ شمس الدین قاضی ابن خلکان شافعی (٦٨١) کہتے ہیں : «ابوالقاسم محمّد بن الحسن العسکرى، ابن على الهادى، ابن محمّد الجواد المذکور قبله، ثانى عشر الائمة الاثنى عشر على اعتقاد الامامیة المعروف بالحجة... کانت ولادته یوم الجمعة منتصف شعبان سنة 255 هـ ولمّا توفّى ابوه کان عمره خمس سنین»(٢) ۔ ابوالقاسم محمد بن حسن عسکری بن علی ہادی بن محمد جواد شیعوں کے نزدیک بارہویں امام ہیں جو حجت کے نام سے مشہور ہیں ،ان کی ولادت ٢٥٥ ہجری نیمہ شعبان میں جمعہ کے روز ہوئی اور جس وقت آپ کے والد کی رحلت ہوئی اس وقت آپ کی عمر پانچ سال تھی ۔
٣۔ ابوالفداء اسماعیل بن علی شافعی (٧٣٢) نے ٢٥٤ ہجری کے تاریخی واقعات میں لکھا ہے : «والحسن العسکرى المذکور هو والد محمّد المنتظر صاحب السرداب. ومحمّد المنتظر المذکور هو ثانی عشر الائمة الاثنى عشر على رأى الامامیة. ویقال له: القائم والمهدی والحجة...»(٣) ۔ حسن عسکری ، صاحب سرداب محمد منتظر کے والد ہیں ،امامیہ کے نظریہ کے مطابق محمد منتظر بارہویں امام ہیں ، ان کا القاب قائم، مہدی اور حجت ہیں ۔
٤۔ شمس الدین محمد بن طولون حنفی (٩٥٣ھ) نے ائمہ کی سوانح حیات میں لکھا ہے : «وثانى عشرهم ابنه محمّد بن الحسن، وهو ابوالقاسم... کانت ولادته ـ رض ـ یوم الجمعة منتصف شعبان سنة خمس وخمسین ومأتین. ولمّا توفّى ابوه المتقدم ذکره ـ رضی الله عنهما ـ کان عمره خمس سنین» (٤) ۔ ان کے بارہویں بیٹے ابوالقاسم محمد بن حسن ہیں ، ان کی ولادت ٢٥٥ ہجری نیمہ شعبان میں جمعہ کے روز ہوئی اور جس وقت آپ کے والد کی رحلت ہوئی اس وقت آپ کی عمر پانچ سال تھی ۔  ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

امام مہدی علیہ السلام اولادعلی (ع)سے ہیں

امام زمانہ کا قیام