• صارفین کی تعداد :
  • 7118
  • 8/1/2015
  • تاريخ :

دزفول میں  تاریخی  جگہیں

ایران


دزفول میں  " خانہ تیز نو " جیسی بہت ساری تاریخی عمارات واقع ہیں اور اگر اس عمارت کو دیکھا جاۓ تو دوسری تمام عمارات کی خصوصیات آپ کو اس عمارت میں ملیں گی ۔ یہ عمارت یا مکان  شہر کے محلہ قلعہ میں اصلی میدان  کے مشرقی ضلع میں  واقع ہے  ۔ تاریخ دانوں کے مطابق اس عمارت کو صفوی دور حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا  لیکن قاجاری اور پھلوی دور حکومت میں اس عمارت  کو مرمت کیا گیا اور اس میں کافی تبدیلیاں لائی گئیں ۔
اس عمارت کے آٹھ دروازے ہیں  یعنی ان دروازوں کو عبور کرنے کے بعد مرکزی صحن میں پہنچا جا سکتا ہے ۔ اس مکان کی تعمیر کے وقت پردے کا خاص خیال رکھا گیا  تھا تاکہ دوسرے گھروں  سے گھر کے اندر کا منظر نظر نہ آۓ ۔ عمارت کے مرکزی صحن میں پکی اینٹوں سے فرش لگا ہوا ہے اور عمارت کے کمرے صحن سے تقریبا چار سیڑھیاں اوپر ہیں ۔ مرکزی صحن میں حوض بھی واقع ہے اور اس کے ساتھ ماحول کو قدرتی بنانے اور ٹھنڈک کے لیۓ درخت اور پھول بھی صحن میں لگاۓ گۓ ہیں ۔ کمروں کے گرد برآمدے موجود ہیں اور صحن سے سیڑھیاں چڑھ کر ان برآمدوں میں جانا پڑتا ہے ۔ کمروں کی جو کھڑکیاں برآمدوں میں کھلتی ہیں ان کو خوبصورت بنانے کے لیے رنگین شیشے کا کام بھی کیا گیا ہے  ۔
ایک تاریخ دان بنام حمداللہ موستوفی کے مطابق یہ شہر عیلامی دور حکومت میں دارلخلافہ ہوا کرتا تھا اور اس کے مطابق یہ شہر تقریبا 7000 ہزار سال پرانا ہے ۔ اس شہر میں مزید  قدیم تاریخی  آثار میں چغامیش کی چوٹی بھی شامل ہے جو تقریبا 5000 سال پرانی تصور کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس شہر کا قدیم پل جو ساسانی دور کے شاپور اول کے دور سے متعلقہ تصور کیا جاتا ہے ۔
ایران کے جنوب مغرب میں واقع یہ شہر تاریخی اعتبار سے بہت ہی اہم ہے اور سیاحت کی غرض سے آنے والے افراد کے لیۓ بہت ہی اچھی جگہ تصور کی جاتی ہے ۔ ان علاقوں کا سفر کرنے کے لیۓ شہر تک ہر طرح کی سفری سہولیات دستیاب ہیں اور سیاحتی مراکز بھی سیاحوں کی سہولت کے لیۓ موجود ہیں ۔ یہاں کے لوگ بہت ہی مہمان نواز ہیں اور باہر سے آۓ ہوۓ سیاحوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں ۔

 

 

تحریر :  سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

صحرا ميں ايک بہشت

زنجان کا سب سے بڑا پل