• صارفین کی تعداد :
  • 14568
  • 3/24/2016
  • تاريخ :

دانتوں کے مسائل گردوں کے امراض کی ایک بڑی علامت

دانتوں کے مسائل گردوں کے امراض کی ایک بڑی علامت


کیا آپ کو اپنے دانتوں کا خیال رکھنے کا وقت نہیں ملتا ؟ اگر ہاں تو ایک جان لیوا مرض کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بات ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی دانتوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتے ان میں گردوں کے سنگین امراض کا خطرہ 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ دانتوں کے امراض ہائی کولیسٹرول کے مقابلے میں گردوں کے امراض کی زیادہ بڑی علامت ثابت ہوتے ہیں۔
تحقیق میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ جو بالغ افراد اپنے دانتوں سے محروم ہوجاتے ہیں ان میں گردوں کے امراض کا خطرہ 11 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
اسی طرح یہ بھی بات سامنے آئی کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں دانتوں کے مسائل کے باعث گردوں کے امراض کا خطرہ نوجوانوں کے مقابلے میں 27 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف پرائیوڈونٹولوجی میں شائع ہوئی۔
اس سے پہلے گزشتہ دنوں ایک اور تحقیق میں یہ دانتوں کے مسائل فالج جیسے مرض کا خطرہ بھی بڑھا دیتے ہیں۔
لوئیز ویل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ برین ہیمرج کے شکار ہونے والے ایک چوتھائی افراد کے لعاب دہن میں ایک بیکٹریا streptococcus پایا گیا۔
محققین کا ماننا ہے کہ یہ بیکٹریا خون کی شریانوں کو عمر بڑھنے کے ساتھ کمزور کردیتا ہے جس کے نتیجے میں دماغ میں شریانوں کے پھٹنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے جو سنگین ہونے پر برین ہیمرج کی شکل میں سامنے آتا ہے۔
یہ بیکٹریا دنیا بھر میں 10 فیصد افراد میں پایا جاتا ہے اور اکثر دانتوں کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے۔