• صارفین کی تعداد :
  • 11812
  • 7/10/2016
  • تاريخ :

امام خميني کي نگاہ ميں رہبري کي شرائط ( حصّہ ہفتم )

ایران


حکومت احکام اوّليہ ميں سے ہے اورفرعي احکام پر مقدم ہے
اگر حکومت کے اختيارات فرعي احکام کے دائرے ميں ہوں تو نبي اکرم (ص) کو پيش کي جاني والي حکومت الہيہ اور ولايت مطلقہ بے معني ہو کر رہ جائے گي لہذا حکومت جو رسول اکرم (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) کي ولايت مطلقہ کا ايک شعبہ ہے اسلام کے احکام اوّليہ ميں سے ہے اور وہ تمام فرعي احکام حتي نماز ، روزہ اور حج پر بھي مقدم ہے حاکم ايسي مسجد يا گھر کو منہدم کرنے کا حکم دے سکتا ہے جو سڑک کے راستے ميں واقع ہے اور گھر کي قيمت صاحب گھر کو واپس کر سکتا ہے حاکم ضرورت کے موقع پر مسجد کو بند کر سکتا ہے ايسي مسجد کو خراب کر سکتا ہے جو ضرر و نقصان کا سبب ہو حکومت ايسي شرعي قرار دادوں کو يک طرفہ طور پر باطل کر سکتي ہے جو عوام سے طے کي ہيں اور جو ملک کے مصالح اور اسلام کے خلاف ہوں اور ہر اس امر پر پابندي عائد کر سکتي ہے جو مصالح اسلام کے خلاف ہو چاہيے وہ امر عبادتي يا غير عبادتي ہو حکومت حج جيسي اہم عبادت پر جانے سے روک سکتي ہے اگر وہ اسلامي ملک کے مصالح کے خلاف ہو(12)
ولايت اور محدود مالکيت کا حق:
اسلام ميں مشروع اموال کيلئے بعض حدود ہيں اورايک امر جو ولايت فقيہ سے متعلق ہے وہ يہي حدود اور تحديد کا امر ہے اور جسے ہمارے روشن فکر افراد درک کرنے سے قاصر ہيں اور نہيں سمجھتےکہ ولايت فقيہ کيا ہے ،
اس کے باوجود کہ مالکيت کو شارع مقدس نے محترم قرار ديا ہے ليکن ولي فقيہ اگر اسي محدود مالکيت کو اسلام و مسلمانوں کے مصالح کے خلاف تشخيص دےگا تو وہ اسي جائز اور مشروع مالکيت کو ايک معين حد تک محدود کر سکتا ہے اور وہ فقيہ کے حکم سے
مصادرہ اور ضبط کر لي جائے گي (13)
1- بحار الانوار، ج 25، ص116؛ نہج البلاغہ ص 588، خطبہ172؛الاحتجاج،ج1ص229
2- مستدرک الوسائل ج17ص321((کتاب القضا?))،((ابواب صفات قاضي))، باب 11، حديث33
3- سورہ بقرہ/124
4- ولايت فقيہ- 61-58
5- صحيفہ نورجلد21، ص129_تاريخ 9/2/68 شمسي
6- صحيفہ نورجلد10،ص169_168 تاريخ17/8/58 شمسي
7- صحيفہ نورجلد3، ص84 تاريخ18/8/57 شمسي
8- اشارہ بہ آيات مبارکہ:44_46 سورہ الحاقہ ميں ارشاد ہے(( و لو تقوّل علينا بعض الاقاويل لاخذنا منہ باليمين ثم لقطعنا منہ الوتين))(اگر محمد(صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) جھوٹي باتيں ہماري نسبت ديتے تو ہم ضرور اسکو اپنے قہر ميں گرفتارکرليتے اور اسکي شاہ رگ کو کاٹ ديتے)
9- صحيفہ نورجلد10ص29،تاريخ30/8/58 شمسي
10- صحيفہ نورجلد11ص133، تاريخ 7/10/58 شمسي
11- ولايت فقيہ، ص93_92
12- صحيفہ نورجلدج20 ص 170 ، تاريخ 16/10/66 شمسي
13- صحيفہ نورجلد10 ص138، تاريخ 14/8/58 شمسي