• صارفین کی تعداد :
  • 685
  • 8/2/2016
  • تاريخ :

سعودي عرب کا اسرائيل سے رابطہ بہت بڑي خيانت اور گناہ

سعودی عرب کے تمام جرائم کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ


رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي نے مختلف صوبوں کے بعض عوامي طبقات کے ساتھ ملاقات ميں اسرائيل اور سعودي عرب کے ہولناک جرائم ميں امريکہ کو برابر کا شريک قرار ديتے ہوئے فرمايا: خطے ميں سعودي عرب کي گھناوني سازشوں کے پيچھے امريکہ کا ہاتھ ہے يمن پر سعودي عرب کي بربريت و جارحيت اور اسرائيل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے پچھے امريکي دستورات کار فرما ہيں سعودي عرب علاقہ ميں امريکي احکامات کا مجري ہے امريکہ پر اعتماد حماقت اور بدبختي کے سوا کچھ نہيں ، ترکي امريکہ کا اہم اتحادي تھا ليکن ترکي کي فوجي بغاوت کے پيچھے بھي امريکہ کا ہاتھ تھا۔

مہر خبررساں ايجنسي کي اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي نے مختلف صوبوں کے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات ميں اسرائيل اور سعودي عرب کے ہولناک جرائم ميں امريکہ کو برابر کا شريک قرار ديتے ہوئے فرمايا: خطے ميں سعودي عرب کي گھناوني سازشوں کے پيچھے امريکہ کا ہاتھ ہے يمن پر سعودي عرب کي بربريت و جارحيت اور اسرائيل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے پچھے بھي امريکي دستورات کارفرما ہيں سعودي عرب علاقہ ميں امريکي احکامات کا مجري ہے امريکہ پر اعتماد حماقت اور بدبختي کے سوا کچھ نہيں ، ترکي امريکہ کا اہم اتحادي تھا ليکن ترکي کي فوجي بغاوت کے پيچھے بھي امريکہ کا ہاتھ تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے سعودي عرب کے اسرائيل کے ساتھ قريبي تعلقات استوار کرنے کو سعوديوں کا عظيم گناہ اور مسلمانوں کي پشت ميں خنجر گھونپنا قرارديتے ہوئے فرمايا: سعودي حکام کا يہ اقدام مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑي خيانت اور بہت بڑا گناہ ہے ليکن سعوديوں کي اس عظيم غلطي کے پيچھے بھي امريکہ کا ہاتھ ہے کيونکہ سعودي عرب کي حکومت  درحقيقت امريکہ کے تابع اور اس کي  فرمانبردار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے يمن پرسعودي عرب کے وحشيانہ، ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائي حملوں اور وہاں بچوں عورتوں اور بےگناہ شہريوں کے قتل عام ، اسپتالوں، گھروں ، مدارس ، مساجد اور تاريخي و ثقافتي مراکز کي تباہي کو سعودي عرب کا دوسرا بڑا جرم قرارديتے ہوئے فرمايا: سعودي عرب کے اس جرم کے پيچھے بھي امريکہ کا ہاتھ ہے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے بحرين پر سعودي عرب کي لشکر کشي کو سعوديوں کي آشکار بربريت اور جارحيت قرارديتے ہوئے فرمايا: سعودي عرب کے خطے ميں تمام بھيانک ،  ہولناک اور وحشيانہ جرائم کے پيچھے امريکہ کا ہاتھ ہے کيونکہ سعودي حکومت کي اصلي لگآم امريکہ کے ہاتھ ميں ہے اور امريکہ خادم الحرمين کي آڑ ميں مسلمانوں کي پشت ميں خنجر گھونپ رہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: سعودي حکومت آل سعود کے کچھ احمق اور نادان لوگوں کے ہاتھ ميں آ گئي ہے ليکن غير جانبدارنہ تحليل اور تجزيہ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ سعودي عرب کے تمام جرائم کے پيچھے امريکہ کا ہاتھ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے امريکہ کو ناقابل اعتماد حکومت قرارديتے ہوئے فرمايا: ترکي خطے ميں امريکہ کا اہم اتحادي ملک ہے ليکن امريکہ نے اپنے اس اتحادي ملک کي حکومت کے خلاف فوجي بغاوت کرکے ثابت کر ديا کہ امريکہ اپنے اتحادي اور دوستوں کے لئے بھي  قابل اعتماد ملک  نہيں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: امريکہ کي صرف ايران سے دشمني نہيں بلکہ اس کي اسلام سے دشمني ہے جہاں بھي اسلام کا نام آتا ہے امريکہ وہاں مخالفت کرتا ہے اور ترکي ميں بھي اسي لئے فوجي بغاوت کي کوشش کي گئي کيونکہ  ترکي ميں بھي اسلامي رجحانات پائے جاتے ہيں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: امريکہ کے ساتھ تعلقات استوار کرکے مشکلات حل نہيں ہوں گي بلکہ مشکلات ميں اضافہ ہو گا۔

رہبر معظم نے ايراني حکام کو سفارش کي کہ وہ عوامي مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے ميں اغيار کي طرف نہ ديکھيں بلکہ خود عوام کي مشکلات کو حل کرنے کي تلاش وکوشش کريں اور اس سلسلے ميں اپنے اندروني وسائل سے بھر پور استفادہ کريں۔