• صارفین کی تعداد :
  • 3769
  • 10/2/2016
  • تاريخ :

ہندوستان کی لفظی دھمکیاں بے بنیاد

ہندوستان کی لفظی دھمکیاں بے بنیاد

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہندوستان صرف دھمکیاں دینے میں مہارت رکھتا ہے لیکن اگر ان دھمکیوں پر پاک فوج نے جواب دینے کا فیصلہ کر لیا تو وہ لفظوں پر نہیں عملی اقدامات پر مبنی ہو گا۔ نواز شریف حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج عالمی برادری میں تنہا ہوکر رہ گیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہندوستان صرف دھمکیاں دینے میں مہارت رکھتا ہے لیکن اگر ان دھمکیوں پر پاک فوج نے جواب دینے کا فیصلہ کر لیا تو وہ لفظوں پر نہیں عملی اقدامات پر مبنی ہو گا۔ٓل پاکستان مسلم لیگ کی چھٹے یوم تاسیس کے موقع پر پر ای پی ایم ایل کے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران سابق صدر نے ہندوستان کے رویے پر تنقید کی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ہی ملک میں رہنے والی اقلیتوں کے دشمن بن گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان کوئی بھوٹان نہیں ہے ، ہندوستان کی عادت ہے کہ جب بھی اس کی سرزمین پر کوئی حملہ ہوتا ہے وہ اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں لیکن فی الحال وطن واپس آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج عالمی برادری میں تنہا ہو کر رہ گیا ہے۔