• صارفین کی تعداد :
  • 7469
  • 10/5/2016
  • تاريخ :

نائن الیون بل کی منظوری کے بعد سعودی عرب کے حواس باختہ


نائن الیون بل کی منظوری کے بعد سعودی عرب کے حواس باختہ


امریکہ نواز سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزکی صدارت میں کابینہ کااجلاس ہوا جس میں امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون بل کی منظوری پرتشویش کااظہار کیا گیا ہے نائن الیون بل کی منظوری کے بعد سعودی عرب کے حواس باختہ ہو گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نواز سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزکی صدارت  میں کابینہ کااجلاس ہوا جس میں امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون بل کی منظوری پرتشویش کا اظہار کیا گیا ہے نائن الیون بل کی منظوری کے بعد سعودی عرب کے حواس باختہ ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ نائن الیون سے متعلق نیا امریکی قانون بین الاقوامی تعلقات کے لیے خطرہ ہے اور امید ہے امریکی کانگریس بل کےمنفی نتائج کےتدارک کےلیےاقدامات کرے گی۔
گزشتہ ہفتے امریکی کانگریس نے صدرباراک اوبامہ کا ویٹو مسترد کر کے نائن الیون میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو سعودی عرب پر مقدمہ کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ واضح رہے نائن الیون حملوں میں شریک 19 دہشت گردوں میں سے 15 کا تعلق سعودی عرب سے تھا جنھیں سعودی عرب کے بعض اعلی حکام کی حمایت حاصل تھی۔