• صارفین کی تعداد :
  • 3115
  • 10/8/2016
  • تاريخ :

داعش کی رفتار حضرت امام علی (ع) کے دور کے خوارج سے بھی بدتر ہے


داعش کی رفتار حضرت امام علی (ع) کے دور کے خوارج سے بھی بدتر ہے

سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی نے شہید جنرل حسین ہمدانی کو دنیوی میدانوں میں سرافراز اور سربلند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ، حضرت امام علی (ع) کے دور کے خوارج سے بھی بدتر ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی نے شہید جنرل حسین ہمدانی کو دنیوی میدانوں میں سرافراز اور سربلند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ، حضرت امام علی (ع) کے دور کے خوارج سے بھی بدتر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنرل شہید حسین ہمدانی کی پہلی برسی شہید محلاتی ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی ، اس موقع پر قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی نے اپنے خطاب میں  شہید جنرل حسین ہمدانی کو دنیوی میدانوں میں سرافراز اور سربلند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ، حضرت امام علی (ع) کے دور کے خوارج سے بھی بدتر ہیں۔ میجر جنرل سلیمانی نے کہا کہ شہید حسین ہمدانی اپنی شہادت سے آگاہ تھے اور انھوں نے اپنے اہلخانہ  سے کہہ دیا تھا کہ ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ انسان کربلا میں رونما ہونے والے دردناک واقعات کے بارے میں محو حیرت ہے اور حیرت کی وجہ یہ ہے کہ ابھی پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی خوشبو مشام میں پہنچ رہی تھی کہ واقعہ کربلا رونما ہوا۔
جنرل سلمیانی نے کہا کہ آج بھی حق و باطل کامعرکہ جاری ہے حق والے حضرت امام حسین (ع) کی اقتدا کررہے ہیں جن میں یمن کی تنظیم  انصار اللہ اور عراق کی حشد الشعبی تنظیم شامل ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ داعش کی رفتار حضرت علی (ع) کے دور کے خوارج سے بھی بدتر ہے قیدیوں کے ساتھ داعش کی بہیمانہ اور مجرمانہ رفتار کو ہم مشاہدہ کر رہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ داعش ، خوارج سے بھی بدتر ہیں۔