• صارفین کی تعداد :
  • 6843
  • 10/25/2016
  • تاريخ :

ترکی کو موصل کے فوجی آپریشن میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی

ترکی اور موصل کا فوجی آپریشن

عراقی فوج کے ترجمان نے ترکی کو دہشت گردوں کا حامی ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ملک کو موصل کے فوجی آپریشن میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج کے ترجمان یحیی رسول  نے ترکی کو دہشت گردوں کا حامی ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ملک کو موصل کے فوجی آپریشن میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ترجمان نے کہا کہ ترکی کی طرف سے داعش کے ٹھکانوں پر حملوں پر مبنی خبریں غلط ہیں ترکی داعش کا حامی ملک ہے داعش دہشت گردوں نے ترکی میں تربیت حاصل کی ہے اور دہشت گرد ترکی کے ذریعہ عراق اور شام میں داخل ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ترکی اگر داعش دہشت گردوں کی حمایت پر نادم ہے تو اسے اپنے ملک کے اندر داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔