• صارفین کی تعداد :
  • 6973
  • 10/25/2016
  • تاريخ :

عمران خان نے نواز شریف کو پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قراردیدیا

پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ

پاکستان میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی نواز شریف پر کوئی دباؤ پڑتا ہے توکنٹرول لائن پر ماحول گرم ہو جاتا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو  میں وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی نواز شریف پر کوئی دباؤ پڑتا ہے توکنٹرول لائن پر ماحول گرم ہو جاتا ہے۔ عمران خان  نے کہا کہ ’نریندر مودی کی جانب سے بار بار حملے ہورہے ہیں، جو زبان ہندوستان  پاکستان کیخلاف بول رہا ہے وہی امریکہ بھی بولنے لگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرح امریکا نے بھی افغانستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا الزام آئی ایس آئی پر لگادیا ہے اور آئی ایس آئی پر الزام لگنے کا مطلب فوج پر الزام لگنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے تھے کہ بے نظیر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ نواز شریف خود پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے بہت  بڑا خطرہ کیا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی فوج کو تنہا کررہے ہیں، اس سے بڑا سکیورٹی خطرہ کیا ہو گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جب بھی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کچھ ہونے جا رہا ہوتا ہے تو یا تو لائن آف کنٹرول پر کچھ ہونا شروع ہو جاتا ہے یا پھر دھماکے ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اس حوالے سے پارٹی اجلاس میں غور کیا گیا۔