• صارفین کی تعداد :
  • 7843
  • 11/13/2016
  • تاريخ :

یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری

یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری



یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو بالکل تباہ کر دیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو بالکل تباہ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے یمن کے صوبہ صعدہ پر متعدد بار ہوائی حملے کئے ہیں ۔ یمنی ذرائع کے مطابق مران اور وادی جارہ پر بھی سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں متعد شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جرائم پر عالمی برادری خاموش تماشائي بنی ہوئی ہے۔