• صارفین کی تعداد :
  • 10398
  • 11/20/2016
  • تاريخ :

امام خمینی(رہ)کےآثـــار اورتصانیف (حصّہ  یازدھم)

ایران کا اسلامی انقلاب امید کی کرن ( حصّہ دوّم )

۲۴. الرسائل العشرۃ:
 یہ کتاب مختلف فقہی موضوعات وقواعد سے متعلق عربی زبان میں تحریر شدہ ان الگ الگ کتابچوں پرمشتمل ہے جن کو یکجا کردیا گیا ہے۔ ان کتابچوں کی تالیف کی تاریخ بهی مختلف ہے۔ بعض ٧٠ سے ١٣٧٥ه؁ق میں تک تحریر کئے گئے۔ مثال کے طورپر ''رسالہ تقیہ'' کو ١٣٧٣ه؁ق میں اور''فروع علم اجمالی'' کو ١٣٧٥ه؁ق میں تالیف کیا گیا۔ بہرحال ان کتابچوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہیں:
۱)۔ رسالۃ فی التقیہ
یہ تقیہ کے موضوع پر امام خمینیؒ کی ایک فقہی اجتہادی کتاب ہے جسے عربی زبان میں ١٣٧٢ ه ق ( ١٩٥٣ء) کو تصنیف کی گئی ، اس میں یہ ثابت کیا گیاہے کہ تقیہ واجب قرار دینے کا فلسفہ دین کی حفاظت کے لئے ہے ، اس کو مٹانے کے لئے نہیں۔ 
یہ کتاب ١٣٨٥ ه ق ( ١٩٦٥ء ) میں قم سے شائع ہونے والے مجموعہ الرسائل میں چهپ چکی ہے۔
۲)۔ رسالۃ فی قاعدۃ من ملک
 یہ کتاب '' قاعدۃ من ملک '' نامی فقہی قاعدہ پر امام خمینیؒ کی اجتہادی تصنیف ہے۔  مصنف کتاب '' آثار الحجہ '' شائع شدہ  ١٣٧٣ ه ق ( ١٩٥٤ء ) نے اس کتاب کا تذکرہ کیا ہے۔
۳)۔ رسالۃ فی تعیین الفجر فی الیالی المقمرہ
یہ چاندنی راتوں میں وقت فجر کے تعیین کے موضوع پر فقہی اورستدلالی کتاب ہے ، جو اسی عنوان سے ١٣٦٧ ه ش (١٩٨٨ ، ) میں قم سے شائع ہو گئی ہے۔
۴)۔  فروع العلم الاجمالی
۵)۔ تداخل الاسباب
۶)۔ نقد قیاس اوامر تشریعی با علل تکوینی
۷)۔ موضوع علم اصول
٨)۔ شرح حال عقود وایقاعات
٩)۔ قاعدہ ید
١٠)۔ درحال شروط مخالف کتاب
    ان میں سے بعض کتابچے جداگانہ صورت میں شائع ہوئے ہیں، جیسے ''رسالۃ فی تعیین الفجر فی اللیالی المقمّرۃ'' جو کہ ١٣٦٧ه؁ش (١٩٨٨ ء) میں شائع ہوا۔ ( جاری ہے )