• صارفین کی تعداد :
  • 7610
  • 11/26/2016
  • تاريخ :

ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 36 مسافر جاں بحق
ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم

ایران کے شمال وسطی صوبے سمنان میں دومسافرٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 36 مسافر جاں بحق اور 98 زخمی ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شمال وسطی صوبے سمنان میں دومسافرٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 36 مسافر جاں بحق اور 98 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب شہر سمنان اور دامغان کے درمیان واقع ہفت خوان اسٹیشن پر کھڑی ایک مسافر ریل گاڑی سے، ایک دوسری ریل گاڑی آ کے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جبکہ دومیں آگ بھڑک اٹھی۔  زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں اور ریسکیوٹیمیں بھی موقع پر امداد ی کاموں میں مصروف ہیں۔