• صارفین کی تعداد :
  • 7697
  • 11/26/2016
  • تاريخ :

زائرین پر خودکش حملے 
زائرین پر خودکش حملے

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب اور حلہ شہر کے مشرق میں شوملی علاقہ میں ایک پیٹرول پمپ پر ٹرک کے ذریعہ خود کش حملے میں شہداء کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے اکثر شہداء کا تعلق ایرانی زائرین سے ہے جو حضرت امام حسین (ع) کے چہلم میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب اور حلہ شہر کے مشرق میں شوملی علاقہ میں ایک پیٹرول پمپ پر ٹرک کے ذریعہ خود کش حملے میں شہداء کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے اکثر شہداء کا تعلق ایرانی زائرین سے ہے جو حضرت امام حسین (ع) کے چہلم میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق تیل ٹینکر کے ذریعہ بم دھماکہ کیا گياجس کے نتیجے میں زائرین کی 6 بسوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 80 زائرین شہید اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔یہ بم دھماکہ بغداد کے جنوب میں ایک پیٹرول پمپ پر ہوا۔ داعش دہشت گردوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔