• صارفین کی تعداد :
  • 678
  • 9/18/2017
  • تاريخ :

پاكستان، ايران كيساتھ كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينے كيلئے پرعزم

پاكستان، ايران كيساتھ كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينے كيلئے پرعزم

 

اسلام آباد - ارنا - پاكستاني سينيٹ كي خارجہ امور كميٹي كي چيئرمين نے اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان دوطرفہ تعلقات تعلقات كي اہميت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے تمام پاكستاني قوم ايران كے ساتھ دوستانہ اور قريبي تعلقات كو فروغ دينے كي خواہاں ہيں.

پاكستان، ايران كيساتھ كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينے كيلئے پرعزم

يہ بات پاكستان كي حكمران جماعت كي سينيٹر 'نزہت صادق' نے بدھ كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ ايراني صدر ڈاكٹر 'حسن روحاني' كے دوسرے صدارتي دور ميں تہران اور اسلام آباد كے درميان تعلقات ميں نيا باب كھل جائے گا.

انہوں نے ايراني 12ويں صدر كي تقريب حلف برداري ميں شركت كے لئے پاكستان كے چيئرمين سينيٹ 'مياں رضا رباني' كے ايران كے حاليہ دورے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ان كا دورہ دونوں ممالك كے درميان جاري خصوصي تعلقات كي علامت ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ پاكستان اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ دوطرفہ تعلقات كي ترقي پر خاص اہميت اور ان تعلقات كي مضبوطي كے لئے بہتسہي كوششيں كر رہا ہے.

خاتون پاكستاني سينيٹر نے كہا كہ ہم ايران كے ساتھ اقتصادي اور تجارتي تعلقات كي توسيع كے لئے پر عزم ہيں اور دونوں ممالك كے درميان سرحدي مسائل حل ہو گئے ہيں.

پاكستاني سينيٹ كي خارجہ امور كميٹي كي چيئرمين نے مياں رضا رباني كے ايران كے حاليہ دورے ميں ڈاكٹر روحاني كے ساتھ ملاقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ہم ايراني صدر كي جانب سے پاكستان كي سلامتي پر اہميت دينے كا شكريہ ادا كرتے ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ اس ملاقات كے دوران صدر روحاني نے بتايا كہ علاقائي اقتصادي ترقي كے لئے امن كو برقرار ركھنا بہت اہم اور خطے كے چيلنجوں سے نمٹنے كے لئے علاقائي ممالك كے درميان باہمي تعاون ناگزير ہے.

پاكستان كي حكمران جماعت كي سينيٹر نے منتخب پاكستاني نئے وزير اعظم 'شاہد خاقان عباسي' كے حوالے سے كہا كہ ہميں اميد ہے دونوں ممالك كے درميان توانائي شعبے ميں باہمي تعلقات مزيد مضبوط ہوں گے.

انہوں نے ايران اور پاكستان كے درميان گيس پائپ لائن معاہدے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اس معاہدے كے مطابق عمل كركے اور ہم يقين ركھتے ہيں كہ پاكستان بھي اپني توانائي ضروريات كي فراہمي كے لئے بہت ہي كوششيں كرتا ہے۔