• صارفین کی تعداد :
  • 533
  • 9/20/2017
  • تاريخ :

 

’واجب ہمیشگی‘ نماز کے بارے میں شہید مطہری کی کتابوں سے اقتباسات

’واجب ہمیشگی‘‘ نماز کے بارے میں شہید مطہری کی کتابوں سے اقتباسات

 


شبستان نیوز : ’’واجب ہمیشگی‘‘ سعید فیاضی کی تالیف ہے جس میں انہوں نے نماز کے بارے میں شہید مطہری کی کتابوں سے اقتباسات اور مفاہیم پیش کیے ہیں۔ اس کتاب کو موسسہ فرہنگی و انتشاراتی ستاد اقامہ نماز نے شائع کیا ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ:

اس کتاب کے شروع میں تحریر ہے: ’’میرا اصلاً یہ ارادہ نہیں ہے کہ اس کتاب کو پڑھنے کی فرمائش کروں کیونکہ نماز دین کا  ایک اہم ستون  اور اہم واجبات میں سے  ہے یا چونکہ استاد مطہری وہ عظیم شخصیت ہیں جن کی تمام کتب کو بغیر کسی استثناء کے امام خمینیؒ نے پڑھنے کی ہدایت کی ہے اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای شہید مطہری کے فلسفہ و فکر سے آشنائی کے لیے ان کی کتابوں کو پڑھنا لازم قرار دیتے ہیں لہٰذا اس کتاب کو پڑھنا چاہیے۔ نہیں ، یہ سب بھی اپنی جگہ پر درست ہے  مگر یہ سب اس بات کی دلیل نہیں ہیں کہ میں آپ کو اس کتاب کو پڑھنے کی دعوت دوں۔ بلکہ میں کہنا چاہوں گا کہ اس کتاب نہیں بلکہ ان 98 خطابات کو پڑھیں تا کہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ آپ زندگی کی کلاس میں حاضر ہیں یا غائب؟۔ اس کتاب کو حتماً پڑھیں کیونکہ یہ پڑھنے کے لائق ہے۔‘‘

اس چھوٹی سی کتاب کو ایک دن میں پڑھا جا سکتا ہے۔ البتہ یہ ضروری ہے کہ ان 98 خطابات میں غور و فکر کیا جائے اور پورے تدبر سے اس کے مفاہیم کو سمجھا جائے تا کہ دل و جان پر اثر کر سکیں اور نماز کے بارے میں ہمیں اپنے افکار پر نظر ثانی کرنے کا موقع مل سکے۔