• صارفین کی تعداد :
  • 222
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

جوہری معاہدہ عالمی امن کی مزید مضبوطی کا باعث ہو گا: امریکی عہدیدار

جوہری معاہدہ عالمی امن کی مزید مضبوطی کا باعث ہو گا: امریکی عہدیدار

 

کوالالامپور، 25 ستمبر، ارنا - امریکہ میں قائم عالمی اسلامی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے اس سمجھوتے کو عالمی امن کی مزید مضبوطی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک امریکی شہری کی حیثیت سے اپنے صدر سے بالکل مایوس ہوچکا ہوں.

جوہری معاہدہ عالمی امن کی مزید مضبوطی کا باعث ہو گا: امریکی عہدیدار

 

يہ بات 'شيخ احمد تيجاني بن عمر' نے پير كے روز ايك كانفرنس ميں شركت كے ليے ملائيشيا كے دورے كے موقع پر ارنا نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے ايران كو ايك سچا، صادق، امين اور ديانت دار ملك قرار ديتے ہوئے كہا كہ ہر ملك اپنے مفاد كا پيچھا كر رہا ہے تو اگر امريكہ اپنے ليے ايسے مفادات اور حقوق كا قائل ہے تو كيوں دوسرے ممالك كو ايسے حقوق حاصل نہيں ہوتے.

ياد رہے كہ ٹرمپ نے بين الاقوامي اصولوں كے خلاف اپنے حاليہ بے بنياد دعوے ميں ايران اور مغربي طاقتوں كے درميان طے پانے والے جوہري معاہدے كو سب سے بڑے معاہدوں ميں سے ايك قرار ديا جس كے بعد بہت سے يورپي اور ايشيائي حكام اور اس معاہدے كے ديگر فريقين نے ٹرمپ كے ان من گھرٹ بيانات پر اپنے شديد ردعمل كا اظہار كرتے ہوئےاس معاہدے كے نفاذ كے لئے اپني بھرپور حمايت كا اعلان كيا.

انہوں نے اپنے ايك بيان ميں كہا كہ امريكہ، دنيا بھر ميں ہزاروں بے گناہ عورتوں اور مردوں اور بچوں كے قتل عام ميں ملوث ہے تو يہ ملك، ان قتل عام كي وجہ سے دنيا ميں امن اور سلامتي كو برقرار ركھنے كا مدعي تو نہيں ہو سكتا ہے.

انہوں نے عراق پر امريكہ اور اس كے اتحاديوں كے گزشتہ حملے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ جھوٹ اور جعلي خبروں پر مبني برطانيہ كے سابق وزير اعظم كے تعاون سے اس حملے كو انجام ديا گيا.