• صارفین کی تعداد :
  • 491
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

ایران جوہری معاہدہ ایک مناسب معاہدہ ہے: جرمن وزیر دفاع

ایران جوہری معاہدہ ایک مناسب معاہدہ ہے: جرمن وزیر دفاع

 

تہران، 26 ستمبر، ارنا - خاتون جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں ایران ایٹمی سمجھوتے پر اطمینان حاصل ہوگیا کہ یہ ایک مناسب معاہدہ ہے.

ایران جوہری معاہدہ ایک مناسب معاہدہ ہے: جرمن وزیر دفاع

یہ بات 'ارزولا فان ڈیئر لاین' نے منگل کے روز سی این این چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

 

اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کی حالیہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایران جوہری معاہدہ ایک مناسب سمجھوتہ ہے اور جب تک اس ملک اس معاہدے پر قائم رہے تو ہم اس کے مطابق عمل کریں گے.

ڈیئرلائن نے شمالی کوریا کے حوالے سے کہا کہ بہت واضح ہے کہ ایسے مسائل فوجی حل کے بغیر مذاکرات کے ذریعہ حل ہوسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ملکی اور بین الاقوامی دباوں کے باوجود جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اور اس سے عیلحدگی کی دھمکی کررہا ہے.

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی حالیہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران جوہری معاہدے کو ایک نامناسب سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے اور اس سے عیلحدگی کا دعوی کیا.