• صارفین کی تعداد :
  • 342
  • 10/9/2017
  • تاريخ :
آیت اللہ سید کاظم نورمفیدی:

اہل سنت، اہل بیت(ع) سے خاص عقیدت رکھتے ہیں

سماجی: ایران کے صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا اس صوبے کے اہل سنت، اہل بیت(ع) سے خاص عقیدت رکھتے ہیں۔

اہل سنت، اہل بیت(ع) سے خاص عقیدت رکھتے ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان نے صوبہ گلستان کے نمائندہ ولی فقیہ اور شہر گرگان کے امام جمعہ کے دفتر کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ آیت اللہ سید کاظم نورمفیدی نے صوبہ گلستان میں اہل سنت کی عزاداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا قرآن کریم میں خداوند عالم نے انبیاء سے فرمایا کہ لوگوں سے کہہ دو کہ ہم تم سے اجر نہیں چاہتے؛ لیکن قرآن میں پیغمبر اسلام(ص) کے متعلق ارشاد خداوندی ہے کہ لوگوں سے کہہ دو کہ میں تم سے اجر رسالت نہیں چاہتا لیکن صرف ذوی القربی سے مودت اور محبت چاہتا ہوں۔

انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا پس خدا کے حکم سے پیغمبر اکرم(ص) پر ذمہ داری عائد کی گئی کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ میری رسالت کی پاداش مودت اور محبت اہل بیت(ع) ہے۔

انہوں نے مزید کہا شیعہ اور اہل سنت کی کتب میں محبت اہل بیت(ع) کے متعلق بہت زیادہ روایات ہیں۔

انہوں نے کہا اہل سنت اہل بیت(ع) سے محبت کرتے ہیں۔

آیت اللہ نورمفیدی نے کہا ہمارے علاقے کے اہل سنت اہلبیت(ع) اور بالخصوص امام رضا(ع) سے خاص عقیدت رکھتے ہیں اور امام رضا(ع) کی زیارت کو جاتے ہیں۔