• صارفین کی تعداد :
  • 4537
  • 7/31/2010
  • تاريخ :

بینک سپہ میوزیم

بینک سپہ میوزیم

  بینک میوزیم کی عمارت  ایران میں موجود قدیم ترین عمارات میں سے ایک عمارت ہے جسے شاہی بینک کے طور پر 1267 شمسی میں تعمیر کیا گیا ۔  اس شاہی بینک کو اپنے ابتدائی دور میں  بہت سی مشکلات سے دچار ہونا پڑا جن میں کچھ اہم ایران کے صرافوں کے درمیان پیدا ہونے والی رقابت ، روسی بینک سے رقابت ، چاندی کی قیمت میں کمی  اور جنگ جہانی اوّل کے  برے اثرات جو ایران پر پڑے وغیرہ شامل ہیں ۔ 

جنگ جہانی اوّل کے بعد   ابتدائی سالوں  میں اس بینک کے پاس " حق نشر اسکناس " موجود تھا جس کی وجہ  سے اس بینک کو  ایران کی  اقتصاد میں پہلا درجہ حاصل تھا  مگر 1309  شمسی میں  اس بینک سے یہ حق واپس لے  کر ایران کے قومی بینک  کو دے دیا گیا ۔

ایران میں اسلامی انقلاب سے پہلے اس عمارت میں جو بینک کام کر رہا تھا وہ ایران کا ایک تجارتی بینک تھا اور آخرکار  1358  میں " بینک تجارت " کا قیام عمل میں آیا ۔

اس میوزیم کی عمارت ایک سال پرانی ہے  اور یہ مٹی کی اینٹوں سے بنی ہوئی ہے ۔  اس کا رقبہ تقریبا 1535 مربع میٹر ہے  اور یہ تین منزلوں پر مشتمل ہے ۔  اس بینک میں بہت سی چیزیں موجود ہیں جنہیں یادگار کے طور پر رکھا گیا ہے جن میں 1976 ء میں ہونے والے کینیڈین اولمپیک  کے البم ،  ایران کے ملی بینک کے افتتاح کے موقع پر جاری ہونے والے طلا‏‏ئی سکے ، پہلوی سلطنت کی پچاس سالہ سالگرہ کے موقع پر جاری ہونے والے سکے  اور ایسی بہت سی   چیزیں جو سیاحوں اور تاریخ دانوں کی توجہ کا مرکز ہیں ۔

 

تحریر : سید اسد الله ارسلان