• صارفین کی تعداد :
  • 4712
  • 6/1/2009
  • تاريخ :

ایران کا صوبہ  مازندران

صوبہ  مازندران

مازندران ایران کا ایک ساحلی صوبہ ہے جس کی سرحدیں گیلان کے مسشرقی بارڈر سے لے خراسان تک اور شمال مغرب میں ترکمنستان تک پھیلی ہوئی ہیں ۔ اس صوبے کا رقبہ 46500  مربع کلومیٹر ہے اور آبادی تقریبا 4 ملین سے زائد ہے ۔ جنوب کی طرف اس صوبے کی سرحدیں ایران کے دوسرے صوبوں تہران ، سمنان اور زنجان سے جا ملتی ہیں ۔ یہ صوبہ دو طرح کے جیوگرافیکل علاقوں میں تقسیم ہے ۔ ایک وہ علاقہ جو صوبہ گیلان سے گرگان تک دریاۓ خزر کے ساحل کے ساتھ ساتھ واقع ہے ۔ اس علاقے کی آب و ہوا صوبہ گیلان کی آب و ہوا سے ملتی جلتی ہے ۔ دوسرا علاقہ  ڈھلوانی ہے جو سمندر کے ساتھ ہے اور گنے جنگلات پر مشتمل ہے ۔

پرانے زمانے میں اس صوبے کو tabarestan  کہا جاتا  تھا ۔ یہ علاقہ ماضی کی نسبت آباد کاری کے لیۓ زیادہ پرکشش  ہے ۔  جنگلات اور زرعی آبادی کا بہت سا حصّہ نئی آبادی کی زد میں آ چکا ہے ۔

کھیتی باڑی کے لیۓ مازندران ، ایران کے بہترین علاقوں میں سے ایک ہے ۔ چاول اور اناج یہاں کی مشہور فصلیں ہیں ۔ اس کے علاوہ پھلوں میں مازندران کے سنگترے بہت اعلی معیار کے ہوتے ہیں ۔ بعض علاقوں میں تمباکو بھی کاشت کیا جاتا ہے ۔ ماہی گیری صوبہ گیلان کی نسبت کم ہے مگر اس کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔

صوبہ مازندران کا درالخلافہ  " ساری " ہے جو ایک گنجان آباد شہر ہے ۔ سازگار حالات اور موسم کی وجہ سے  صوبہ مازندران  کو  صوبہ گیلان سے بہت پہلے آباد کیا گیا تھا  ۔ صوبہ مازندران کے شمال مشرق میں واقع جنگلات مشرق میں واقع جنگلات کی  نسبت کم  گنے ہیں ۔ ساحل کے کنارے واقع  سرسبز ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ  اندرون اور بیرون ملک سے بہت سے سیاح یہاں سیاحت کی غرض سے آتے رہتے ہیں ۔ 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

قم کا روشن ماضی