• صارفین کی تعداد :
  • 4925
  • 12/20/2008
  • تاريخ :

ورامین کی جامع مسجد

ورامین کی جامع مسجد

ورامین کی جامع مسجد ایران کی خوبصورت ترین اور کامل ترین مساجد میں سے ہے اور ہر سال ہزاروں اندرونی اور بیرونی سیاح اس کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں یہ مسجد آٹھویں صدی ہجری کی اسلامی معماری کا شاہکار ہے  اس میں نقاشی ، کاشی کاری اور تحریری خطوط اس طرح ترتیب دیئے گئے ہیں کہ ایران کی دیگر تاریخی عمارتوں میں ایسا کم نظر آتا ہے مسجد کے جنوبی ایوان کے بالائی حصے میں آیات قرآنی اور حضرت علی (‏ع) کا اسم گرامی بہترین اور خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے اس مسجد میں جگہ جگہ شیعہ راز و رموز کو مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔

 

ورامین کی جامع مسجد کا گنبد دیگر حصوں سے بلند تر ہے اور ورودی  دروازے اور شبستان کے دروازے کے بالائی حصے کو کم ارتفاع بنایا گیا ہے تاکہ مسجد کا گنبد بخوبی نماياں رہے اس مسجد کا محراب چھ میٹر بلند ہے تین میٹر کے حصے میں کسی قسم کی کوئی زینت نہیں ہے بعض محققین کا خیال ہے یہ محراب ابتدا ہی سے ایسا تھا لیکن بعض کا خیال ہے کہ حوادث روزگار کی بنا پراس کی گچکاری گر گئی اور اس کی زینت ختم ہوگئی ہے ۔

 


متعلقہ تحریریں:

حرم مطہر قم ( روضۂ حضرت معصومہ علیہا السلام )

 مدرسہ شہید مطہری