• صارفین کی تعداد :
  • 5267
  • 12/13/2009
  • تاريخ :

آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی

آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی

مرحوم آیت اللہ العظمیٰ سید شہاب الدین مرعشی نجفی عالم تشیع کی کم مثال شخصیتوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی مبارک زندگی علم و اسلام کی بیش قمت خدمات میں صرف کر دی یہ باعظمت ہستی ۲۰ صفر ۱۳۱۸ھ کو شہر مقدس نجف میں ایک باشر خاندان میں متولد ہوئی اور تربیت پائی اور مقامات مقدسہ کے حوزہ ہائے علمیہ میں علوم اسلامی کی تحصیل میں مشغول ہوگئی۔ آیت اللہ مرعشی نجفی نے ۱۳۴۲ ھ میں ایران کا سفر کیا اور تہران میں ایک سال قیام کر کے قم پہنچے اور آیت اللہ حائری کے درس میں شریک ہو گئے ۔ آیت اللہ حائری کے درس میں شرکت کے وقت بھی ان کا شمار حوزہ جدید قم کے فقیہ، اصول رجال کے بزرگ اساتذہ میں ہوتا تھا۔ آیت اللہ مرعشی حضرت آیت اللہ بروجردی کی وفات کے بعد مراجع بزرگ و صاحب فتویٰ میں سے ہوگئے۔ ان بزرگان دین میں آپ کا اسم گرامی نمایاں ہے۔ جنہوں نے حوزہ علمیہ قم میں اضافہ و ابتکار اور جدت پیدا کی ہے۔ آپ نے صدہا آزاد دانش مندوں کی تربیت کے ساتھ علوم دین کے چار مدرسے بھی اپنی یادگار چھوڑے ہیں ۔ جن کے نام مومنیہ، مہدیہ، شہابیہ، مدرسہ آیت اللہ مرعشی ہیں۔

مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی کی ثقافتی خدمات میں وہ عظیم کتاب خانہ ہے جو آپ نے قم میں بنایا جس میں ہزاروں مطبوعہ و قلمی کتابیں ہیں او ر اس کا شمار اسلامی ممالک کے کم مثال کتاب خانوں میں ہوتا ہے ۔

 

اسلام ان اردو ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

آیة اللہ جناب شیخ عبداللہ  جوادی آملی