• صارفین کی تعداد :
  • 2348
  • 5/31/2010
  • تاريخ :

حضرت سلیمان علیہ السلام کے اقوال (حصّہ پنجم)

بسم الله الرحمن الرحیم

 ٭ جو بیگانے کا ضامن ہو اس کے کپڑے چھین لے اور جو اجنبی کا ضامن ہو اس سے کـچھ گردی رکھ لے ۔

٭ جو راستی سے چلتا ہے وہ سلامتی سے جاۓ گا مگر جس کی راہیں ٹیڑھی ہیں وہ برباد   ہوا ۔

٭ مال دار آدمی کی دولت اس کا مستحکم شہر ہے اور مسکینوں کا کنگال پن ان کی دہشت۔

٭ جو تادیب کا لحاظ کرتا ہے وہ زندگی کی راہ میں ہے اور جو تنبیہہ کو ترک کرتا ہے وہ گمراہ ہو جاتا ہے ۔

٭ جہاں غرور داخل ہوتا ہے ، ساتھ ہی وہاں رسوائی بھی داخل ہو جاتی ہے ۔

٭ رحم دل انسان اپنی جان کے ساتھ نیکی کرتا  ہے لیکن سخت دل اپنے جسم کے ساتھ بدی کرتا ہے ۔

٭ نیک عورت اپنے شوھر کے لیۓ تاج ہے مگر فضیلت کرنے والی اس کی ہڈیوں میں سر سڑاہٹ کی مانند ہے ۔

٭ محنتی کا ہاتھ حکمرانی کرے گا ، پر کاہل کا ہاتھ خراج گزار ہو گا ۔

٭ جو اپنے منہ کو سنبھالتا ہے وہ اپنی ہی نگہبانی کرتا ہے اور جو اپنے لب فراخ کرتا ہے وہ اپنی ہی ہلاکت کو پہنچے گا ۔

٭ صادقوں کا چراغ روشن ہے ، پر شریروں کا دیا بجھ جاتا ہے ۔

٭ اگر بات کرنا چاندی ہے تو چپ رہنا سونا ہے ۔

٭ غصّے میں ہاتھ کی اور دسترخوان پر پیٹ کی حفاظت کرو ۔

 

تحریر : راۓ محمد کمال

کتاب کا نام : اقوال زریں

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

حضرت سلیمان علیہ السلام کے اقوال ( حصّہ چهارم)

ہمارے نبی کی مزاحیہ باتیں