• صارفین کی تعداد :
  • 13922
  • 6/8/2010
  • تاريخ :

ادامہ اعمال مشترکہ ماہ رجب

بسم الله الرحمن الرحیم

دعایہ روزانہ ماہ رجب

دعایہ روزانہ ماہ رجب (حصّہ دوّم)

دعایہ روزانہ ماہ رجب (حصّہ سوّم)

حضرت رسول اﷲ سے روایت کی گئی ہے کہ جو شخص رجب کے مہینے کی ایک رات میں دو رکعت نماز ادا کرے کہ اس میں سو مرتبہ سورہ قُلْ ھُو اﷲُ پڑھے تو وہ ایسے ہے کہ جیسے اس نے حق تعالیٰ کیلئے سو سال کے روزہ رکھے ہوں۔ پس اﷲ تعالیٰ اس کو بہشت میں ایسے سو محلات عنایت کرے گا کہ جن میں سے ہر ایک کسی نہ کسی نبی (ص)کی ہمسائیگی میں واقع ہوگا۔

*

حضرت رسول اﷲ سے مروی ہے کہ جو شخص ماہ رجب کی ایک رات میں دس رکعت نماز پڑھے کہ جس کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ و سورہ کافرون ایک ایک مرتبہ اور سورہ قل ھو اﷲ تین مرتبہ پڑھے تو اﷲ تعالیٰ اس کا ہر وہ گناہ بخش دے گا جو اس نے کیا ہو گا۔

*

علامہ مجلسی (رح) نے زاد المعاد میں ذکر فرمایا کہ مولا امیر (ع) سے نقل کیا گیا ہے کہ رسول خدا نے فرمایا ہے کہ جو شخص رجب، شعبان اور رمضان کی ہر رات اور دن میں سورہ حمد، آیۃ الکرسی، سورہ کافرون، سورہ فلق اور سورہ ناس میں سے ہر ایک تین تین مرتبہ پڑھے اور پھر تین مرتبہ کہے :

سُبْحَانَ اﷲِ، وَالْحَمْدُ ﷲِ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ، وَاﷲُ ٲَکْبَرُ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَقوّ َۃَ إلاَّ باﷲِ

خدا پاک ہے اور حمد اسی کیلئے ہے خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں اور اﷲ بزرگ تر ہے اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو بلند

الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ۔تین مرتبہ کہے: اَللَّھُمَّ صَلَّی اﷲُ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ۔اَلَّلھُمَّ اغْفِرْ

و بزرگ خدا سے ہے اے معبود ! محمد (ص)و آل محمد (ع)پر رحمت نازل فرما اے معبود! مومن مردوں

لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤمِنَاتِ اور چارسو مرتبہ کہے: اَسْتَغْفر اﷲ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ

اور مومن عورتوں کو بخش دے میں خدا سے بخشش چاہتا ہوں اور اسی کی طرف پلٹتا ہوں

پس خدا تعالیٰ اس کے گناہ بخش دے گا چاہے وہ بارش کے قطروں، درختوں کے پتوں اور دریاؤں کی جھاگ جتنے ہی کیوں نہ ہوں۔ نیز علامہ مجلسی (رح) فرماتے ہیں کہ اس مہینے کی ہر رات میں ہزار مرتبہ لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ کہنا بھی نقل ہوا ہے ۔

واضح ہو کہ ماہ رجب کی پہلی شبِ جمعہ کو لیلۃ الرغائب ﴿رغبتوں والی رات﴾ کہا جاتا ہے اس شب کیلئے رسولخدا سے ایک نماز نقل ہوئی ہے کہ جس کے فضائل بہت زیادہ ہیں جنہیں سیدنے اقبال اور علامہ مجلسی نے اجازہ بنی زہرہ میں ذکر کئے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس نماز کی برکت سے کثیر گناہ معاف ہو جائیں گے اور قبر کی پہلی رات یہ نماز بحکم خدا خوبصورت بدن، خندہ چہرہ اور صاف و شیرین زبان کے ساتھ آکر کہے گی اے میرے حبیب خوشخبری ہو تجھے کہ تو نے ہر تنگی و سختی سے نجات پالی ہے وہ شخص پوچھے گا تو کون ہے؟خدا کی قسم میں نے تجھ سے خوبصورت اور شیرین کلام اور خوشبو والا کوئی نہیں دیکھا؟ وہ جواب دے گی میں تیری وہ نماز اور اس کا ثواب ہوں جو تونے فلاں رات فلاں ماہ اور فلاں سال میں پڑھی تھی آج میں تیرے حق کی ادائیگی کیلئے حاضر اور اس وحشت و تنہائی میں تیری ہمدم و غمخوار ہوں کل روز قیامت جب صور پھونکا جائے گا ۔

تو اس وقت میں تیرے سر پر سایہ کروں گی پس خوش و خرم رہ کہ خیر و نیکی کبھی تجھ سے دور نہیں ہوگی اس با برکت نماز کی ترکیب یہ ہے کہ ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے اور شب جمعہ میں مغرب و عشائ کے درمیان بارہ رکعت دو دو رکعت کر کے نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ انا انزلناہ اور بارہ مرتبہ قُلْ ھُو اﷲُ پڑھے ، فارغ ہو کر ستر مرتبہ کہے:

اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النبیِ الاُمِّیِ وَ عَلیٰ آلِہٰ پھر سجدے میں جا کر ستر مرتبہ کہے:سُبُّوْحُ،

اے معبود! محمد (ص) امی پر اور ان کی آل(ع) پررحمت نازل فرما فرشتوں اور

قُدُّوْسُ، رَبُ الْمَلائِکَۃِ وَ الرُّوْح سجدے سے سر اٹھا کر ستر مرتبہ کہے:رَبِّ اغْفَرْ وَارْحَمْ وَ

روح کا رب بے عیب پاک تر ہے پالنے والے بخش دے رحم فرما اور

تَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ أَنَّکَ اَنْتَ العَلِیُّ الْاَعْظَمُ پھر سجدے میں جائے اور ستر مرتبہ کہے: سُبُّوْحُ،

در گزر کر ان گناہوں سے جن کو تو جانتا ہے بے شک تو بلند تر بزرگتر ہے فرشتوں اور

قُدُّوْسُ، رَبُ الْمَلائِکَۃِ وَ الرُّوْحِ

روح کا رب بے عیب پاک تر ہے۔

اس کے بعد اپنی حاجت بھی طلب کرے گا انشائ اﷲ تعالیٰ وہ پوری ہوگی۔

یاد رہے کہ ماہ رجب میں امام علی رضا -کی زیارت کو جانا مستحب ہے ، جیساکہ اس ماہ میں عمرہ ادا کرنے کی بھی زیادہ فضیلت ہے اور عمرہ کی فضیلت حج کے قریب قریب ہے روایت ہوئی ہے کہ امام زین العابدین -ماہ رجب میں عمرہ ادا فرماتے، خانہ کعبہ میں نمازیں پڑھتے شب و روز سجدے میں رہتے اور سجدے میں یہ کلمات ادا فرماتے۔

عَظُمَ الذَّنْبُ مِنْ عَبْدِکَ فُلْیَحْسُنِ الْعَفْوُ مَنْ عِنْدِکَ

تیرے بندے کا گناہ بہت بڑا ہے پس تیری طرف سے در گزر بھی خوب ہونی چاہیئے۔

 

نام کتاب  مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)
تألیف خاتم المحدثین شیخ عباس بن محمد رضا قمی
تر جمہ ہئیت علمی مؤسسہ امام المنتظر (عج)
ویب سائٹ https://www.alhassanain.com