سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
کفالت کا مفہوم یہ ہے کہ کوئی شخص ضامن بنے کہ جب قرض خواہ مقروض کو چاہے گا تو ضامن اسے اس کے سامنے پیش کرے گا اور یہی حکم ہے اگر کسی کا کسی کے ذمہ کوئی حق ہے یا کسی حق کا وہ دعویٰ کرتا ہے جبکہ وہ دعویٰ قابل قبول ہو تو اگر کوئی شخص ضامن ہوا ہے کہ جس وقت صاحب حق یا مدعی حق، مدعی علیہ کو چاہے گا تو یہ اس کو اس کے سامنے پیش کرے گا تو اس کام کو کفالت اور جو شخص اس طرح ضامن ہو اس کو کفیل کہتے ہیں۔
2
کفالت اس صورت میں صحیح ہے جبکہ کفیل کسی لفظ کے ساتھ چاہے وہ عربی کا نہ ہو قرض خواہ سے کہے کہ میں ضامن ہوں کہ جب تو اپنے مقروض کو چاہے گا اس کا ہاتھ تیرے ہاتھ میں دوں گا اور قرض خواہ بھی اس کو قبول کرے۔
3
کفیل کو بالغ و عاقل ہونا چاہیے اور اس کو کفالت پر کسی نے مجبور بھی نہ کیا ہو او ر جس کا کفیل ہوا ہے اس کو حاضر بھی کرسکتا ہو۔
4
سات چیزوں میں سے کوئی ایک کفالت کو ختم کرسکتی ہے:
١۔ کفیل مقروض کو قرض خواہ کے قبضہ میں دے دے۔
٢۔ قرض خواہ کا قرضہ ادا ہوجائے۔
٣۔ قرض خواہ اپنے قرض سے دست بردار ہوجائے۔
٤۔ مقروض مرجائے۔
٥۔ قرض خواہ کفیل کو کفالت سے آزاد کردے۔
٦۔ کفیل مرجائے۔
٧۔ صاحب حق حوالہ یا کسی اور ذریعہ سے اپنا حق دوسرے کے سپرد کردے۔
5
اگر کوئی شخص زبردستی مقروض کو قرض خواہ کے ہاتھ سے چھڑا دے تو اگر قرض خواہ اس تک دسترس نہیں رکھتا تو جس نے مقروض کو چھڑایا تھا وہ اسے قرض خواہ کے قبضہ میں دے دے (یعنی وہ خود بخود کفیل بن جائے گا)