سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
مستحب ہے کہ پیشاب و پاخانہ کے لئے انسان ایسی جگہ بیٹھے جہاں اسے کوئی دیکھنے والا نہ ہو اور بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت پہلے بایاں پاں اور نکلتے وقت پہلے دایاں پاں رکھے۔ اسی طرح مستحب ہے کہ بول و براز کرتے وقت انسان کا سر ڈھکا ہو اور بدن کا بوجھ بائیں پاں پر ڈالا جائے
2
بول براز کرتے وقت سورج یا چاند کی طرف منہ کر کے بیٹھنا مکروہ ہے۔ ہاں اگر کسی طرح اپنی شرم گاہ کو چھپالے تو پھر مکروہ نہیں ہے اور بول براز کرتے وقت تیز ہوا کی طرف رخ کر کے شاہراہوں، سڑکوں، گلی کوچوں، ڈیوڑھیوں اور میوہ دار درختوں کے نیچے بیٹھنا اور کچھ کھانا، زیادہ دیر بیٹھے رہنا اور دائیں ہاتھ سے استنجائ کرنا مکروہ ہے۔ اسی طرح پیشاب پاخانہ کرتے وقت باتیں کرنا بھی مکروہ ہے۔ ہاں اگر بات کرنے پر مجبور ہو یا ذکر الہی کررہا ہو تو کوئی اشکال نہیں۔
3
کھڑے ہو کر سخت زمین، جانوروں کے بلوں میں اور پانی کے اندر پیشاب کرنا خصوصاً کھڑے ہوئے پانی میں مکروہ ہے۔
4
پیشاب و پاخانہ کو روکے رکھنا مکروہ ہے اور اگر مضر ہو تو پھر نہیں روکنا چاہیئے
5
مستحب ہے کہ انسان نماز سے پہلے، سونے سے پہلے، جماع سے پہلے اور منی خارج ہونے کے بعد پیشاب کرے۔