سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
اہم ترین مکروہ معاملات حسب ذیل ہیں:
١۔ جائیداد بیچنا ۔ ٢۔ قصابی کرنا ۔ ٣۔ کفن بیچنا ۔ ٤۔ پست قسم کے لوگوں سے معاملہ کرنا ۔
٥۔ اذان صبح اور طلوع آفتاب کے درمیان معاملہ کرنا۔
٦۔ یہ کہ اپنا کاروبار صرف گندم ، جو اور اس قسم کی چیزیں قرار دے۔
٧۔ جو چیز کوئی دوسرا خرید رہا ہے اسے خریدنے کے لئے معاملہ میں دخل دینا۔
2
اگر لومڑی دستور شرعی کے مطابق ذبح نہ کی گئی ہو خود بخود مرگئی ہو تو اس کے چمڑے کی خرید و فروخت حرام اور معاملہ باطل ہے۔
3
گوشت چربی اور چمڑہ جو غیر اسلامی ممالک سے آتا ہے یا کسی کافر کے ہاتھ سے لیا گیا ہو تو اس کی خرید و فروخت باطل ہے البتہ اگر انسان کو معلوم ہے کہ یہ چیزیں ایسے جانور کی ہیں کہ جسے دستور شرعی کے مطابق ذبح کیا گیا ہے تو ان کی خرید و فروخت میں کوئی اشکال نہیں۔
4
اس گوشت، چربی اور چمڑے کی خرید و فروخت میں اشکال نہیں ہے جو مسلمانوں کے ہاتھ سے لیا گیا ہو اور اسی طرح اگر ان چیزوں میں سے کوئی ایک مسلمان کے ہاتھ میں ہو اور جانتا ہو کہ اس مسلمان نے یہ چیز کافرسے لے لی ہے اور احتمال دیں کہ اس نے اس چیز کی تحقیق کی ہے اور بنا بر احتیاط واجب جانتے ہوں کہ یہ مسلمان اس چیز کے ساتھ پاک چیز کا رفتار کرتا ہے ۔ لیکن اگر جانتا ہو کہ مسلمان نے تحقیق نہیں کی ہے کہ یہ چیز ایسے حیوان کی ہے جو دستور شرع کے مطابق ذبح ہوا ہے یا نہیں تو اس کی خرید و فروخت حرام ہے اور اس کا معاملہ باطل ہے۔
5
مسکرات و نشہ آور چیزوں کی خرید و فروخت حرام اور ان کا معاملہ کرنا باطل ہے۔
6
غصبی مال کا بیچنا حرام ہے اور بیچنے والے نے جو رقم خریدار سے لی ہے اسے واپس کردے۔
7
اگر خریدار کی نیت یہ ہو کہ جنس کی قیمت ادا نہیں کروں گا تو معاملہ میں اشکال ہے۔
8
اگر خریدار چاہتا ہو کہ بعد میںجنس کی قیمت حرام سے دوں گا اور ابتداء سے بھی اس کی نیت یہی تھی تو معاملہ میں اشکال ہے اور اگر ابتداء سے اس کی نیت یہ نہ تھی تو معاملہ صحیح ہے البتہ جو کچھ دینا ہے وہ مال حلال سے ادا کرے۔
9
آلات لہو و لعب مثلا ً تار و طنبورہ و سارنگی یہاں تک کہ چھوٹے سازوں کی بھی خرید و فروخت حرام ہے۔
9
اگر کوئی ایسی چیز کہ جس سے حلال میں استفادہ کیا جاسکتا ہے اس نیت سے بیچے کہ اس کو حرام میںصرف کریں، مثلا ً انگور اس نیت سے بیچے کہ ان سے شراب تیار کی جائے تو معاملہ حرام اور باطل ہے۔